معروف پاکستانی اداکار بھائی احمد شاہ کیسے بنے، کہ سب کو ہنسنے پر مجبور کر دیا؟ دیکھیں مزاحیہ ویڈیو

ہماری ویب  |  Jan 06, 2021

اپنی معصومانہ اور چٹ پٹی باتوں سے سوشل میڈیا پر مشہور ہونے والے بچہ احمد شاہ کا ہر کوئی مداح ہے۔

سوشل میڈیا اسٹار احمد شاہ کی نئے سال کے موقع پر بنائی جانے والی ویڈیو نے پاکستانی اداکار کو بھی اسی طرح کی ویڈیو بنانے پر مجبور کر دیا۔

سوشل میڈیا کے ننھے اسٹار کی ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہوئی تو نامور پاکستانی اداکار اور ہدایت کار یاسر نواز نے بھی اپنے بھائی دانش نواز کے ساتھ ویڈیو بنائی جس میں وہ احمد شاہ کی نقل کررہے تھے۔ یاسر اور دانش کے ساتھ ان کے بھائی فراز نواز بھی موجود ہیں جنہوں نے ویڈیو میں احمد کا کردار نبھایا۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ یاسر نواز، دانش نواز سمیت تینوں بھائی احمد شاہ اور اُن کے بھائیوں کے رنگ جیسے کپڑے پہنے ہوئے تھے اور اُن کے انداز و حرکات بھی بالکل ایک جیسی ہی تھیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More