کیا واقعی عمران خان ہاکی کے کھلاڑی بھی رہ چکے ہیں؟ انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی اس تصویر کی حقیقت کیا ہے؟

ہماری ویب  |  Jan 04, 2021

وزیراعظم پاکستان عمران خان کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کچھ لڑکے ہاتھ میں ہاکی لیے بیٹھے ہیں اور کچھ کھڑے ہوئے ہیں۔ اس تصویر میں عمران خان خود بھی موجود ہیں۔

کچھ صارفین نے حیرت کا اظہار کیا کہ کیا واقعی عمران خان ہاکی کے کھلاڑی بھی رہ چکے ہیں؟

آئیں ہماری ویب آپ کو اس تصویر کی اصل حقیقت بتاتی ہے۔

یہ یادگار تصویر سوشل میڈیا پر متحرک رہنے والے عمران خان نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی ہے۔ تصویر میں عمران خان نے ہاکی ٹیم کی کِٹ زیب تن کی ہوئی ہے جبکہ اُن کے ساتھ دیگر کھلاڑی اور کوچ بھی موجود ہیں۔

پوسٹ کے کیپشن میں بتایا گیا کہ یہ تصویر 1960ء کی ہے، جب عمران خان ’کالٹس ہاکی ٹیم‘ (Colts Hockey Team) کا حصہ تھے۔

وزیراعظم نے تصویر شیئر کرتے ہوئے یہ بھی بتایا کہ یہ اُن کی ''اولڈ ٹائم فوٹوز'' کا ایک حصہ ہے۔

عمران خان کی اس یادگار تصویر کو اُن کے چاہنے والوں کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے، جس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ محض 10 منٹ میں اُن کی پوسٹ پر 4 ہزار سے زائد لائکس آ چکے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More