گزشتہ ہفتہ سال 2020 کا آخری ہفتہ تھا تاہم نئے سال کا آغاز بھی گزرے ہفتہ میں ہوا۔ ہماری ویب آپ کو ہر ہفتہ کے آغاز پر کچھ تصاویر دکھاتی ہے جو کہ سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہی ہوتی ہیں اور جنہیں صارفین کی جانب سے پذیرائی مل رہی ہوتی ہے۔
آج بھی ہم آپ کو وہ 5 تصاویر دکھانے جا رہے ہیں، جن کے گزشتہ ہفتہ سوشل میڈیا پر خوب چرچے رہے۔
عائشہ خان کی اپنے شوہر کے ساتھ تصویر
سال 2021 کے آغاز پر ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائشہ خان نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شوہر عقبیٰ ملک کے ساتھ ایک تصویر شئیر کی۔ مداحوں کی جانب سے اس تصویر کو بے حد پسند کیا گیا اور لوگوں نے اس جوڑے کے لیے ڈھیر ساری نیک تمناؤں کا بھی اظہار کیا۔
ایک ڈاکٹر کی تصویر
گزشتہ ہفتہ ایک لیڈی ڈاکٹر کی تصویر ٹوئٹر، انسٹاگرام اور فیسبک پر خوب وائرل ہوئی۔ سماجی رابطے کو مد نظر رکھتے ہوئے کورونا وائرس کے سبب ہر ملک کی حکومت نے ایک دوسرے سے ہاتھ ملانے کو منع کیا ہے لیکن لوگ ان ایس او پیز پر عمل نہیں کر رہے۔ یہ تصویر ایک پیغام کے طور پر وائرل ہوئی کہ کس طرح ڈاکٹرز اپنی جان خطرے میں ڈال کر ہماری حفاظت کرتے ہیں لیکن ہمیں اپنی حفاظت کی کوئی پرواہ نہیں۔
نادیہ خان کی شادی کی تصاویر
پاکستان کی نامور میزبان اور اداکارہ نادیہ خان کی دوسری شادی ہوئی جس کی تصویروں کے خوب چرچے رہے۔ نادیہ خان کو مداحوں کی خوب داد ملی۔
ایک موٹر سائیکل کی تصویر
ایک موٹر سائیکل کی تصویر جس کے پیچھے بچے کی سائیکل لگی تھی۔ صارفین کے مطابق ایک باپ اپنے بچے کو سائیکل تحفے میں دینے جا رہا تھا۔ یہ تصویر لوگوں کو بہت پسند آئی۔
صرحا اصغر کا نکاح
اداکارہ صرحا اصغر کے اچانک نکاح نے سب کو حیران کر دیا۔ ان کی تصاویر کے بھی سوشل میڈیا پر خوب چرچے ہوئے۔
٭ آپ کو سب سے زیادہ کون سی تصویر پسند آئی؟ اپنی رائے کا اظہار ہماری ویب کے فیسبک پیج پر کرنا نا بھولیے گا۔