مریم نواز کے شاہانہ انداز دیکھ کر ہر کوئی ان کی تعریف تو ضرور کرتا ہے، کیونکہ یہ مہنگے اور نفیس لباس پہن کر خصوصاً خواتین کو تو اپنی جانب مائل کرلیتی ہیں اور پھر ان کے برانڈڈ جوتے اور بیگ ان کی شان میں مزید اضافہ کردیتے ہیں۔
لیکن آج بات ان کی تصاویروں کے حوالے سے کرتے ہیں۔ آپ نے ان کی گزشتہ روز بہاولپور میں نکالی گئی ریلی تو ضرور دیکھی ہوگی اس میں ان کی تقریر سے زیادہ قابلِ غور ان کی سیلفیاں نظر آئیں۔
آپ ان تصاویروں میں دیکھ سکتے ہیں کہ مریم نواز ریلی سے زیادہ سیلفیاں لینے میں مشغول نظر آئیں۔ مریم نواز نے ہلکے گلابی رنگ کا جوڑا پہنا ہوا ہے اور ان کے ہاتھ میں موجود موبائل فون کے کوور پر بنا ہوا پھولوں والا ڈیزائن بھی لوگوں کو خوب بھایا۔
سوشل میڈیا صارفین نے بھی مریم کی سیلفیوں کو خوب نوٹ کیا۔ ٹوئٹر پر امداد حسین نامی صارف نے لکھا کہ : '' آج کی بہترین سیلفیاں شیرنی کیلئے دل والا لائک 💓 تیری آواز میری آواز مریم نواز مریم نواز'' ۔۔ لیگی کارکنوں نے تو ان کی سیلفی کو سیلفی آف دا ڈے قرار دے دیا۔