ایئر پورٹس پر لمبی قطاروں میں ہونے سے آپ بھی تھک جاتے ہیں اور فلائٹ سے 2 گھنٹے قبل ایئر پورٹ پہنچنے سے گھبراتے ہیں تو اب پریشان ہونے کی ضرورت نہیں کیونکہ 2021 میں آپ لوگوں کے لئے ایک بڑی تبدیلی ایئر پورٹس پر کی جانے والی ہے جس سے آپ کا وقت بھی بچ جائے گا اور کھڑے رہنے کی وجہ سے ٹانگوں میں درد بھی نہیں ہوگا تو آخر ایسا کیا ہونے والا ہے؟
پاکستان کے تمام بڑے ائیرپورٹس پر اب ای گیٹ نصب ہونے والا ہے جوکہ پہلے مرحلے میں کراچی، اسلام آباد اور لاہور کے ائیرپورٹ پر لگایا جائے گا جبکہ بعد میں ملتان، پشاور اور دیگر شہروں میں لگا دیا جائے گا۔
ای گیٹ کی وجہ سے اب مسافروں کو بورڈنگ پاس کی لمبی قطاروں میں بھی کھڑا نہیں ہونا پڑے گا کیونکہ یہ ای گیٹ خود ہی پاسپورٹ اور ٹکٹ اسکین کرکے مسافر کو بورڈنگ کارڈ فراہم کر دیں گے۔
ای گیٹس میں بائیو میٹرک چپ لگی ہوگی جو کہ پاسپورٹ کی چپ میں موجود ڈیٹا کا استعمال کرتے ہوئے مسافر کے چہرے، فنگر پرنٹس، شناختی کارڈ، شناختی علامت کے تحت تشخیص کر کے بورڈنگ کارڈ دے دے گی۔
ایک اور خوشخبری یہ بھی ہے کہ سال 2021 کے شروع ہوتے ہی پاکستانی ویزا مکمل طور پر آن لائن کر دیا گیا ہے اور آن لائن درخواستیں جمع کروانے کا سسٹم مکمل طور پر فعال کردیا گیا ہے۔