کیا آپ کے زخم سے بھی سنی پلاسٹ پانی لگنے کی وجہ سے اتر جاتا ہے؟ جانیں ایک ایسا طریقہ جس سے بینڈج دیر تک ہاتھ پر لگا رہے گا

ہماری ویب  |  Jan 01, 2021

کام کرتے وقت ہاتھ پر کٹ لگا جانا یا روزمرہ کے کام کاج میں چھوٹی موٹی چوٹ لگ جانا تو عام بات ہے، ایسی صورتحال میں بینڈج کا استعمال کیا جاتا ہے جسے ہم سنی پلاسٹ کہتے ہیں۔

لیکن آپ نے اکثر نوٹ کیا ہو گا کہ انگلی یا کسی ہڈی پر بینڈج لگانا ہو تو یہ کافی مشکل سے زخم پر قائم رہتا ہے، کیونکہ جلد پر درست پکڑ نہ ہونے کے باعث چند منٹوں یا پانی میں ہاتھ ڈالنے سے سنی پلاسٹ اتر جاتا ہے۔

اس مسئلے کا ایک آسان حل ہے۔

حل:

٭ آپ سنی پلاسٹ کے دونوں اطراف پر بیچ میں قینچی سے ذرا سا کٹ لگا لیں۔

٭ پھر اسے زخم پر اس طرح لگائیں کہ کٹے حصے کو کراس کی طرح لگائیں، یعنی ایک حصہ نیچے اور ایک اوپر۔

٭ اس طریقہ کو اپنائیں، اس سے آپ کا بینڈج ہاتھ پر دیر تک لگا رہے گا اور زخم جلد ٹھیک بھی ہو جائے گا۔

٭ مذکورہ طریقہ کو خاص طور پر ہڈیوں پر لگے زخم کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More