نئے سال کا آغاز آج بالآخر ہو چکا ہے اور 2021 کی شروعات بھی با برکت دن جمعہ سے ہوئی تاہم دلچسپ بات یہ ہے کہ اس سال کا اختتام بھی جمعہ کو ہوگا۔
ہر سال عام دنوں اور چھٹیوں کے ساتھ کچھ عام تعطیلات بھی ہوتی ہیں، پاکستان میں عام تعطیلات کا آغاز 5 فروری کو یومِ کشمیر سے ہوتا ہے جو 25 دسمبر تک قائداعظم کے یوم پیدائش اور کرسمس تک جاری رہتا ہے۔
آئیں آپ کو بتاتے ہیں کہ 2021 میں کون سی چھٹی کس دن آئے گی؟
1) یومِ یکجہتی کشمیر کی تعطیل
اس سال پہلی عام تعطیل یومِ یکجہتی کشمیر یعنی 5 فروری کو ہوگی جس دن جمعہ ہو گا۔
2) یومِ پاکستان
2021 کی دوسری عام تعطیل یومِ پاکستان یعنی 23 مارچ کو ہوگی جو منگل کے روز ہوگا۔
3) مزدوروں کا دن
اس سال مزدورں کے عالمی دن یعنی یکم مئی کی عام تعطیل ہفتے کے روز ہو گی۔
4) عیدالفطر
2021 میں عیدالفطر کی تین چھٹیاں 14، 15 اور 16 مئی یعنی جمعہ، ہفتہ اور اتوار کے روز آنے کا امکان ہے۔
5) عیدالاضحیٰ
سال 2021 میں 21، 22 اور 23 جولائی یعنی بدھ ، جمعرات اور جمعہ کے روز عیدالاضحیٰ کی عام تعطیل ہونے کا امکان ہے۔
6) آزادی کا دن
سال 2021 میں یوم آزادی یعنی 14 اگست ہفتے کے روز منایا جائے گا۔
7) یومِ عاشورہ
یوم عاشورہ کے موقع پر 9 اور 10 محرم کی چھٹی 18 اور 19 اگست کو ہونے کا امکان ہے جو بدھ اور جمعرات کے دن آئے گی۔
8) عیدمیلادالنبیﷺ
سال 2021 میں 12 ربیع الاول 19 اکتوبر یعنی منگل کے روز متوقع ہے۔
9) یومِ قائداعظم
2021 میں 25 دسمبر کو قائداعظم کا 144واں یومِ پیدائش ہفتے کے دن آئے گا۔
دیگر:
سال 2021 میں صوبہ سندھ کی دیگر عام تعطیل ان دنوں میں آئیں گی۔
شاہ عبداللطیف بھٹائی کا عرس
اس سال شاہ عبدالطیف بھٹائی کا عرس 21 ستمبر منگل کے روز متوقع ہے۔
بینظیر بھٹو کی برسی
رواں سال 27 دسمبر کو دی جانے والی عام تعطیل پیر کے روز ہوگی۔