ان لوگوں کو زندگی میں رکھیں جو۔۔۔ نئے سال میں کیا کرنا چاہے؟ جانیں ایکسپرٹ کے 5 بہترین مشورے

ہماری ویب  |  Dec 31, 2020

ہر سال کی شروعات پر لوگ کچھ ارادے کرتے ہیں کہ اس سال کا آغاز ایسے کریں گے یا اس سال ایسا بالکل نہیں کریں گے۔ کچھ لوگ گزشتہ سال میں کی گئی اپنی غلطیوں سے سیکھتے ہیں اور تہیہ کر لیتے ہیں کہ آئندہ ایسا کچھ نہیں کریں گے۔

ہر انسان کا اپنا گول ہوتا ہے جو وہ اس سال حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ مثال کے طور پر اس سال انہیں مخصوص آمدنی والی جاب کرنی ہوتی ہے جس سے وہ بچت کر سکیں۔ کچھ لوگ یہ فیصلہ کرتے ہیں کہ اس سال وہ اتنا وزن کم کریں گے، یا کچھ افراد شادی کا ارادہ کر لیتے ہیں۔

تاہم 2020 کووڈ کی وجہ سے کئی افراد کے لیے اچھا ثابت نہیں ہوا، جبکہ 2021 میں بھی کووڈ ختم ہونے کے امکانات نظر نہیں آ رہے جس کے باعث بہت سے افراد مایوس نظر آ رہے ہیں۔

ایسے میں آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والی ماہرِ نفسیات نے لوگوں کو کچھ ٹپس دی ہیں جن پر عمل کرتے ہوئے آپ اپنے مقاصد یا ارادوں میں کامیاب ہو سکتے ہیں۔

سڈنی کی ماہر نفسیات Dr Emmanuella Murray کے مطابق نیا سال زندگی میں بہت سی تبدیلیوں کے لیے بہترین وقت ہوتا ہے، ہماری زندگی کے مقاصد ہمارے جینے کی چاہ میں اضافہ کرتے ہیں۔

1) چھوٹے اہداف سیٹ کریں

قطرے قطرے سے دریا بنتا ہے! یہ کہاوت تو آپ نے سنی ہو گی۔ بالکل اسی طرح اس کو زندگی کا سبق بنا لیں۔ ایک دم سے بڑی کامیابی کی طرف قدم مت بڑھائیں۔ چھوٹے سے شروع کریں اور یوں سال کو کامیاب بنائیں۔

2) مقصد پر قائم رہیں

زندگی میں کامیابی کے ساتھ ناکامی بھی ایک حقیقت ہے۔ اگر آپ کو ایک مرتبہ ناکامی ملی تو ہار ہرگز نہ مانیں۔ کوششیں جاری رکھیں۔

3) چھوٹی چھوٹی تبدیلیوں کو جاری رکھیں

ایک ہی طرح کے لائف اسٹائل سے لوگ جلد ہی اکتا جاتے ہیں، کوشش کریں کہ چھوٹی موٹی تبدیلیاں کرتے رہیں تاکہ زندگی میں ایک توازن برقرار رہے۔

4) ان لوگوں کو زندگی میں رکھیں جو آپ سے مخلص ہوں

نئے سال کے آغاز پر تمام ان لوگوں سے تعلق ختم کر دیں جو آپ کے یا آپ کے خاندان کے لیے منفی کردار ادا کر رہے ہوں، نئے سال کو بھرپور طریقے اور دعاؤں کے ساتھ شروع کریں۔

5) پرانی اور تلخ یادوں کو پیچھے چھوڑ دیں

نئے سال کا آغاز اچھی یادوں کے ساتھ کریں، پرانی تمام تلخ یادوں کو بھلا دیں اور صرف مثبت سوچ کے ساتھ آگے بڑھیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More