خود موت کے منہ میں چلے گئے لیکن مریضوں کی جان بچائی ۔۔۔ 5 ایسے لمحات جس کی وجہ سے 2020 میں پاکستانیوں کا سر فخر سے بلند ہوا

ہماری ویب  |  Dec 29, 2020

پاکستان بے جا قربانیوں کے بعد حاصل ہوا ہے اور ایک آزاد وطن ہے جہاں پاکستانی قوم کھلی اور پروقار فزا میں اپنے طور طریقے کے مطابق زندگی گزارتی ہے۔ قائد اعظم محمد علی جناح وہ عظیم شخصیت تھے جن کے بارے میں سوچ کر ہی ہمیں فخر محسوس ہونے لگتا ہے جس نے دن رات آزاد وطن حاصل کرنے کے لئے بہت کوششیں اور ان کی انتھک محنت کی۔

پاکستان میں اچھے اور برے حالات کا سلسلہ پاکستان بننے کے بعد سے جاری رہا ہے لیکن ہمیں اچھائی اور یادگار لمحات کو ہمیشہ یاد رکھنا چاہیے۔ سال 2020 بھی اپنے اختتام کی جانب گامزن ہے اور یہ سال پوری دنیا کے لئے بہت اداسی اور مایوسی سے بھرا رہا ہے تو وہیں پاکستان میں چند ایسے لمحات اور واقعات بھی پیش آئے جن کی وجہ سے پوری قوم کا سر فخر سے بلند رہا۔

آیئے جانتے ہیں۔

1- جیسا کہ سب جانتے ہیں کہ یہ سال وبا کا سال رہا۔ کورونا وائرس نے جہاں پوری دنیا میں اپنے پنجے گاڑے ہوئے ہیں وہیں پاکستان میں بھی بہت خوفناک صورتحال رہی اور تاحال ہے۔ لیکن سلام ان ڈاکٹرز، نرسز اور اسپتالوں کے عملے کو جنہوں نے ایسی سنجیدہ صورتحال میں مریضوں کی جانیں بچائیں۔ ڈاکٹرز پورا دن اسپتال میں کورونا کٹ میں رہتے ہیں یہاں تک خود بھی اس وائرس کی لپیٹ میں آجاتے ہیں مگر فرنٹ لائن پر موجود رہے جس کے باعث انہیں فرنٹ لائن سولجرز کا خطاب ملا۔ جس طرح پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد دیگر ممالک کی بنسبت کم رہی اور عالمی ادارہ صحت نے ہمارے ان اقدامات کو سراہا وہیں پاکستان کے ڈاکٹرز کی بھی تعریفیں ہوئیں اور ۔

2- بہاولپور سے تعلق رکھنے والی عائشہ فاروق پاک فضائیہ کے لڑاکا طیارے کی پہلی خاتون پائلٹ بن گئی ہے۔ 26 سالہ عائشہ فاروق ان 19 خواتین میں سے ہیں جو گزشتہ 10 سالوں میں پاک فضائیہ میں بطور پائلٹ بھرتی ہوئیں تاہم عائشہ وہ پاکستان نہیں بلکہ جنوبی ایشیاء کی پہلی خاتون پائلٹ ہیں جنہوں نے لڑاکا طیارے کی پائلٹ بننے کے لئے آخری ٹیسٹ بھی پاس کرلیا ہے اور وہ اس وقت سرگودھا کے مصحف ایئربیس میں تعینات ہیں یقیناً پاکستانی قوم کو ان ہر فخر ہے۔

3- برطانوی نشریاتی ادارے نے اس سال دنیا کی 100 بااثر خواتین کی فہرست جاری کی جس میں دو پاکستانی خواتین بھی شامل ہیں۔ بی سی سی کی جانب سے پاکستانی ڈرامہ و فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی خوبرو اداکارہ ماہرہ خان کو کریٹیوی کی کیٹیگری میں شامل کیا گیا ہے جبکہ وزیر اعظم عمران خان کی معاون خصوصی ثانیہ نشتر کو علم کی کیٹیگری میں شامل کیا گیا جو کہ ایک بڑی اور پاکستانی خواتین کے لیے فخر کی بات ہے۔

4- پاکستان سپر لیگ 2020 کے تمام میچز پاکستان میں کھیلے گئے اور غیر ملکی کھلاڑیوں نے بھی اس ٹورنامنٹ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور لیگ کو چار چاند لگائے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل پی ایس ایل متحدہ عرب امارات کی زمین پر کھیلا جاتا رہا اور چند میچز پاکستانی اسٹیڈیمز میں کھیلے جاتے رہے تاہم یہ پی ایس ایل کے پانچویں ایڈیشن کے تمام میچز پاکستان میں کھیلے گئے جس پر سیکیورٹی اداروں کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے۔

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سجل علی نے بھی پاکستانی قوم کا سر فخر سے بلند کیا۔ اس سال دبئی میں ڈسٹنکٹو انٹرنیشنل عرب فیسٹیول ایوارڈ کے چوتھے ایڈیشن کا انعقاد ہوا جس میں دنیا بھر کی نامور شخصیات سمیت شوبز سے تعلق رکھنے والے ستاروں نے شرکت کی۔ اس موقع پر پاکستانی اداکارہ سجل علی کو فلم کی دنیا میں منفرد پہچان بنانے پر قابل ستائش قرار دیتے ہوئے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ ایوارڈ ملنے پر اداکارہ نے کہا کہ ’یہ ایوارڈ میرے لیے ناصرف بطور اداکارہ ایک اعزاز ہے بلکہ یہ ایوارڈ مجھے ایک قابل فخر پاکستانی بھی بناتا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More