بشریٰ بی بی کی تعلیم کتنی ہے اور۔۔۔ جانیں خاتون اول کی پسند کے حوالے سے چند باتیں

ہماری ویب  |  Dec 29, 2020

آج کل ایسا بہت کم دیکھا جاتا ہے شوہر سب کے سامنے بھی اپنی بیوی کی تعریفیں کریں، مگر ہمارے وزیرِ اعظم اپنی بیگم بُشریٰ بی بی کی تعریفیں سب کے سامنے کُھل کر کرتے ہیں اور اس بات کو مانتے ہیں کہ ان کا سب سے بڑا سہارا ان کی بیوی ہے۔

بُشریٰ بی بی سے متعلق بہت سی باتیں آپ لوگوں نے بھی سنی ہوں گی، آج ہم آپ کو ان کی تعلیمی قابلیت کے حوالے سے بتانے جا رہے ہیں۔

خاتونِ اول بُشریٰ بی بی نے 1991 میں علامہ اقبال میڈیکل کالج لاہور سے ایم بی بی ایس کیا تھا اور اس کے بعد جناح ہسپتال لاہور میں کچھ وقت تک ہاؤس جاب کی، لیکن بعد میں انہوں نے ہسپتال کی نوکری چھوڑ دی تھی۔

بُشریٰ بی بی ایک روحانی شخصیت بھی ہیں اور ایک نیک خاتون بھی ہیں۔ ان کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ ان کو لال اور کالا رنگ بہت پسند ہے جبکہ غیر ممالک کی بات کی جائے تو انہیں برطانیہ اور اس کا دارالحکومت لندن بہت پسند ہے۔

ان کے پسندیدہ کھانے کباب اور سندھی بریانی ہیں جبکہ ان کو اداکاراؤں میں صبا قمر اور اداکار غلام محیُ الدین سب سے زیادہ پسند ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More