وزیراعظم عمران خان پانچ سال مکمل کر پائیں گے یا نہیں؟ مشہور ماہرِ نجوم نے پیشن گوئی کر کے بڑا انکشاف کر دیا

ہماری ویب  |  Dec 28, 2020

حکومت اور اپوزیشن کے درمیان تو اقتدار کی جنگ جاری ہے، کوئی کہتا ہے سلیکٹڈ حکومت ہے تو کوئی خود کو ایلیکٹڈ کہتا ہے، آئے روز دھرنوں میں سیاسی مخالفین حکومت اور عمران خان کے خلاف تنقید کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ عمران خان کو حکومت کے 5 سال مکمل کرنے نہیں دیں گے تو کچھ لوگ اس بات پر پختہ یقین رکھتے ہیں کہ عمران خان 5 سال حکومت کریں گے۔

بہرحال یہ تو ایک سیاسی بحث ہے مگر اس سے متعلق پاکستان کی معروف ماہرِ نجوم سامعہ خان نے ایسی پیش گوئی کی ہے جس کو سننے کے بعد سوشل میڈیا پر بھی خوب بحث چھڑ گئی ہے۔

نجی ٹی وی کے ایک شو میں انٹرویو کے دوران شو ہوسٹ کی جانب سے سوال کیا گیا کہ 2021 میں عمران خان کی حکومت کو کس قسم کے مسائل کا سامنا ہوگا کیا وہ آرام سے یہ سال گُزار پائے گی جس کے جواب میں سامعہ خان کا کہنا تھا کہ:

'' 2021 تبدیلی کے حوالے سے فیصلہ کن ثابت ہو گا مگر مجھے نہیں لگتا کہ یہ سال باآسانی گُزر سکتا ہے یعنی اس سال حکومت کو شدید مسائل درپیش آئیں گے، لیکن اگر تبدیلی آئی تو وہ خوش آئین ہوگی۔ میرے علم کے مطابق شاید وزیراعظم عمران خان پانچ سال مکمل نہ کر پائیں۔ ملک میں مختلف فسادات بڑھ جائیں گے اور معاشی تبدیلیاں بھی واقع ہونے کے امکانات ہیں۔''

سامعہ کے اس انکشاف کے بعد سوشل میڈیا پر لوگوں نے کمنٹس کے ذریعے اپنی رائے کا بھی اظہار کیا ہے ۔ آپ بھی دیکھیں:

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More