پاکستانی مادھوری ڈکشت یا گھر میں ننھے مہمان کی آمد۔۔۔ گزشتہ ہفتہ کی 5 تصاویر جن کے سوشل میڈیا پر خوب چرچے رہے

ہماری ویب  |  Dec 28, 2020

دسمبر اپنے اختتام کو ہے اور نئے سال کی آمد آمد ہے۔ ہر ہفتہ کے آغاز پر یعنی پیر کے روز ہماری ویب اپنے قارئین کے لئے گزرے ہفتے کی کچھ تصاویر سامنے لاتا ہے جن کے سوشل میڈیا پر خوب چرچے رہے ہوتے ہیں یا یوں کہہ لیں جو تصاویر وائرل ہوئی ہوتی ہیں اور صارفین ان پر اپنے مختلف تبصرے پیش کرتے ہیں۔

آئیے آپ کو دکھاتے ہیں دسمبر کے تیسرے ہفتے کی 5 وائرل تصاویر کون سی تھیں۔

گوہر خان کے نکاح کی تصاویر

بھارت کے مشہور رئیلٹی شو بگ باس سیزن 7 کی فاتح اداکارہ اور ماڈل گوہر خان کا نکاح ٹک ٹاکر زید دربار سے 25 دسمبر کو ہوا۔ دونوں کی نکاح کی تصویریں خوب وائرل ہوئیں۔ گوہر خان نے شادی کے لئے پاکستانی فیشن ڈیزائنر سائرہ شاکرہ کے لیبل لام کا لباس زیب تن کیا۔

آصف علی کے گھر بیٹے کی آمد

قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹسمین آصف علی کے گھر گزشتہ ہفتہ بیٹے کی پیدائش ہوئی جس کی خبر انہوں نے 25 دسمبر کو اپنے ایک ٹوئٹ کے ذریعے دی۔ آصف علی نے بتایا کہ ''الحمد اللہ، اللہ نے ہمیں بیٹے محمد امیر حمزہ کی نعمت سے نوازا ہے، اللہ اسے لمبی اور صحت مند زندگی عطا کرے''۔ اس تصویر پر لوگوں نے کرکٹر کو مبارکباد کی۔

ڈوین جانسن کی بیٹی کے ساتھ خوبصورت تصویر

امریکی ریسلر اور اداکار ڈوین جانسن کی اپنی ننھی بیٹی کے ساتھ کھیلتے ہوئے تصویر وائرل ہوئی۔ اداکار کے اکاؤنٹ پر ایک گھنٹے سے بھی کم وقت میں تصویر کو 7 لاکھ 70 ہزار سے زائد بار پسند کیا گیا۔

ماہرہ خان کی مرینہ خان کے ساتھ یہ تصویر

26 دسمبر کو اداکارہ مرینہ خان کی سالگرہ کے موقع پر اداکارہ ماہرہ خان نے ایک بے حد خوبصورت تصویر شئیر کی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دونوں اداکارئیں کیمرہ کی طرف انگلی سے اشارہ کر رہی ہیں اور دونوں کے چہروں پر دلکش مسکراہٹ ہے۔ ماہرہ نے تصویر کے ساتھ خوبصورت پیغام بھی شئیر کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ ''انڈسٹری میں سب سے اچھی دوست میری مرینہ خان ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں آج جس مقام پر ہوں اس کے پیچھے مرینہ خان اور ان کے شوہر کا ہاتھ ہے کیونکہ ان دونوں نے میری زندگی میں بہت اہم کردار ادا کیا ہے''۔

فضاء خاور یا مادھوری ڈکشت

گزشتہ ہفتے نیمل خاور خان کی بہن فضاء خاور کی شادی کی تقریبات منعقد ہوئیں جس کی تمام تصاویر ہی سوشل میڈیا پر وائرل رہیں لیکن فضاء خاور کی بارات کی تصویر کے سوشل میڈیا پر خوب چرچے رہے۔ لوگوں نے انہیں مادھوری ڈکشت کے مشابہہ قرار دیا اور انہیں پاکستانی مادھوری کہا گیا۔

٭ آپ کی ان میں سے پسندیدہ تصویر کون سی ہے؟ اپنی قیمتی رائے سے ہمیں آگاہ کریں، ہماری ویب کے فیسبک پیج کے کمنٹ سیکشن میں بتائیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More