آج کل کراچی سمیت ملک کے کئی علاقوں میں شدید ٹھنڈ ہے۔ خون جما دینے والی یخ بستا ہواؤں نے لوگوں کے اوسان خطا کر دیے ہیں، ایسے میں جب انسان سارا دن کے کام کاج کے بعد اپنے گرما گرم بستر میں لیٹتا ہے تو وہ چاہتا ہے کہ اسے سکون کی نیند نصیب ہو۔
لیکن اکثر اوقات سردی اتنی زیادہ ہوتی ہے کہ ایک کمبل یا رضائی سے ٹھنڈ کا خاتمہ نہیں ہوتا ایسے میں آپ کی تھکن مزید بڑھ جاتی ہے اور سردی لگنے کی وجہ سے نیند بھی نہیں آتی۔
ہماری ویب ماضی میں بھی آپ کے عام مسائل کا بہترین حل لایا ہے، اسی طرح آج بھی ہم آپ کو شدید سردی کے موسم میں کمبل اور رضائی لینے کا ایک ایسا طریقہ بتائیں گے جس سے آپ کی سردی فوراً ہی ختم ہو جائے گی۔
طریقہ:
* اپنا کمبل یا رضائی بستر پر پورا پھیلا لیں۔
* اس کے بعد کمبل کی ایک طرف کی جگہ پر لیٹ جائیں اور باقی بچے حصے کو اپنے اوپر اوڑھ لیں۔
* یعنی کمبل اور رضائی کا ایک حصہ آپ کے نیچے ہوگا اور ایک حصہ آپ کے اوپر۔
یہ طریقہ انتہائی سہل اور آسان ہے۔
مزید اچھی طرح سمجھنے کے لئے درج ذیل تصاویر کو دیکھیں:
امید ہے یہ طریقہ آپ کو فائدہ پہنچائے گا۔ اپنی قیمتی رائے کا اظہار ہماری ویب کے فیسبک پیج پر کمنٹ سیکشن میں لازمی کریں۔