انسان کی پہچان اس کے کردار اور اچھے اخلاق سے تو ہوتی ہی ہے لیکن دنیا میں سب سے زیادہ پیسہ ہونے کی وجہ سے بھی لوگوں کی پہچان کی جاتی ہے۔ اب جیسے پاکستان کے ان نامور اور امیر ترین لوگوں کو ہی دیکھ لیں جنہیں سب ہی جانتے ہیں اور یہ پاکستان کے امیر ترین لوگوں میں شمار ہوتے ہیں:
نواز شریف:
پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف جو کہ پاکستان کے امیر ترین لوگوں کی ان فہرست میں ہیں جن کی جائیدادیں گنتی میں نہیں آتی ہیں۔ ان کی دولت کے حوالے سے بات کی جائے تو اندازً نوازشریف کے پاس 4.5 بلین ڈالرز موجود ہیں جو کہ انہوں نے ظاہر کیئے ہیں، اس کے علاوہ کئی شوگر ملز اور بیرون ِ ممالک جائیدادیں بھی موجود ہیں جن کی آمدنی کا اندازہ لگانا مشکل ہے۔
آصف علی زرداری:
پاکستان پیپلزپارٹی کے صدر آصف علی زرداری بھی دولت میں کسی سے کم نہیں ہیں ان کی رکارڈ دولت تقریبا ً 1.8 بلین ڈالرز ہیں۔ اس کے علاوہ کئی ملک اور بیرونِ ملک اثاثے بھی موجود ہیں جن کی مالیت کے بارے میں واضح طور پر بتانا ممکن نہیں۔ اس کے علاوہ سوئس بینکس اکائونٹس اور سوئس اپارٹمنٹس بھی موجود ہیں۔
ملک ریاض:
بحریہ ٹائون کے ملک ریاض کو کون نہیں جانتا ، ان کی دولت اور آسائش ہم سب کے سامنے ہی ہے، ان کی دولت کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ ان کے پاس 1.5 بلین ڈالرز موجود ہیں جو کہ رکارڈ ہیں، لیکن مکمل تفصیلات کوئی نہیں جانتا۔
میاں منشاء:
میاں منشاء پاکستان کے مشہور و معروف تجارتی شخصیت میں سے ایک ہیں۔ یہ پاکستان کے سب سے بڑے بزنس مین ہیں۔ان کی پاکستان اور لندن میں بے شمار جائیدادیں ہیں۔ ان کی کاروباری کمپنیوں میں
1. نشاط ٹیکسٹائل،
2. ڈیرہ غازی خان سیمنٹ فیکٹری،
3. مسلم کمرشل بینک،
4. ڈیری فارمنگ،
5. آدم جی انشورنس گروپنگ۔
ہیں۔ ان کے پاس رکارڈ 50 بلین ڈالرز ہیں جو ان کی کمپنیوں کے ذریعے کمائے گئے ہیں۔
رفیق حبیب:
رفیق حبیب کا نام سنتے ہی ذہن میں '' حبیب بینک'' اور '' حبیب یونیورسٹی'' آجاتی ہے۔ آپ کو بھی بتا دیں کہ رفیق حبیب ان دونوں گروپس کے اکلوتے مالک ہیں ، ان کے پاس رکارڈ دولت 0.59 بلین ڈالرز ہیں۔