بیچ میں مت بولو تم۔۔۔ خلیل الرحمٰن اور ماروی سرمد سمیت 4 مشہور شخصیات جنہوں نے پروگرام کے دوران لڑائی شروع کر دی۔۔۔ ویڈیوز دیکھیں

ہماری ویب  |  Dec 26, 2020

شوبز ہو یا سیاسی میدان، کرکٹ ہو یا کوئی دیگر شعبہ، مداح کے پسندیدہ لوگ ہر جگہ موجود ہوتے ہیں، لوگوں کو ان سے امید بھی بہت ہوتی ہے لیکن جب وہ امید ٹوٹتی ہے تو خاصہ دکھ ہوتا ہے لیکن ہمیں یہ بات سمجھنے کی بھی اشد ضرورت ہے کہ مشہور افراد بھی ہماری طرح عام لوگ ہوتے ہیں۔ ان میں بھی غصہ اور مختلف جذبات پائے جاتے ہیں۔

جب بھی کوئی مشہور شخصیت ٹیلی ویژن پر کسی پروگرام میں انٹرویو دینے آتی ہے تو اسے اس بات کی تلقین کی جاتی ہے کہ ٹی وی پر براہ راست پروگرام میں کسی قسم کی غیر اخلاقی حرکت یا غلط زبان استعمال نہ کی جائے لیکن ظاہر ہے غصہ سب کو ہی آتا ہے۔

آج ہم آپ کو ان 4 مشہور لوگوں کے بارے میں بتانے جا رہے ہیں جنہوں نے پروگرام کے دوران غلط زبان استعمال کی اور خوب لڑائی جھگڑا کیا۔

خلیل الرحمٰن قمر اور ماروی سرمد

خلیل الرحمٰن اور ماروی سرمد کی لڑائی کو کون بھول سکتا ہے؟ براہ راست پروگرام کے دوران دونوں فریقین نے ایک دوسرے سے تلخ کلامی شروع کر دی، دونوں نے غیر اخلاقی زبان کا استعمال کیا۔ عورت مارچ سے متعلق اس پروگرام میں اینکر دونوں کو خاموش کرواتی رہیں لیکن دونوں میں سے کسی نے ایک نہ سنی۔ ان کے اس پروگرام پر سینکڑوں میمز بھی بنائے گئے۔ ویڈیو دیکھیں

مشاہد اللہ اور فواد چوہدری

پارلیمنٹ کے اجلاس کے دوران پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری اور پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیٹر مشاہد اللہ کے دوران سخت تلخ کلامی ہوئی۔ مشاہد اللہ جب بھی بات کرنے لگتے پیچھے سے فواد چوہدری بول پڑتے۔ ویڈیو دیکھیں۔

مفتی نعیم اور عظمیٰ بخاری

ان دونوں کی لڑائی میں جو الفاظ نا مناسب تھے وہ جاہل اور بکواس بند کریں تھے۔ لائیو پروگرام کے دوران دونوں کی خوب لڑائی ہوئی۔

مصطفیٰ کمال اور زعیم قادری

مصطفیٰ کمال اور زعیم قادری اور زعیم قادری کے دوران ہونے والی تلخ کلامی ہزاروں افراد کے لیے مزاح کا سامان بنیں لیکن یہ انتہائی افسوس ناک بات تھی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More