کورونا ایک بلا ہے۔۔۔ وائرس کی وجہ سے مولانا طارق جمیل کے جسم پر کیا تبدیلی آئی؟ ویڈیو جاری کر دی

ہماری ویب  |  Dec 26, 2020

لاہور: معروف مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل کی نئی ویڈیو سامنے آئی جس میں کورونا وائرس کے باعث اُن کی صحت پر پڑنے منفی اثرات واضح دیکھے جاسکتے ہیں۔

مولانا طارق جمیل نے گھر منتقلی کے دو روز بعد یعنی جمعرات کے روز کورونا وبا کے شخص تجربات کے حوالے سے ایک ویڈیو اپنے یوٹیوب چینل پر شیئر کی جس میں اُن کی نقاہت واضح ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کرونا کی وجہ سے مولانا کی صحت بری طرح سے متاثر ہوئی جس کی وجہ سے وہ نقاہت کا شکار ہیں اور اُن سے زیادہ دیر بات نہیں کی جارہی ہے۔

ویڈیو پیغام میں مولانا صاحب کا کہنا تھا کہ کورونا کی پہلی لہر کے وقت میں نے کووڈ کے حوالے سے ویڈیو اپ لوڈ کروائی تھی مگر مجھے علم نہیں تھا کہ کورونا کیا ہوتا ہے، اب میں خود اُس کی لپیٹ میں آیا، اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل سے مجھے صحت شفا اور عافیت بخشی، میں دس روز اسپتال میں رہا، منگل کے روز گھر واپسی ہوئی ہے۔

مولانا طارق جمیل نے کورونا کے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ کورونا ایک بلا، عافیت اور اللہ کی طرف سے امتحان ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More