دنیا میں کچھ چیزیں ہوتی ہیں جو ہمیشہ سے چلی آ رہی ہوتی ہیں، ہمارے پیدا ہونے سے لے کر بڑھاپے تک وہ چیزیں ایک ہی طرح کی رہتی ہیں لیکن ہمیں یہ بات معلوم نہیں ہوتی کہ ایسا کیوں ہے۔
آج ہم آپ کو انتہائی زبردست فیکٹ بتانے والے ہیں جو یقیناً اس سے قبل آپ کو کسی نے نہیں بتایا ہو گا، کیا آپ جانتے ہیں کہ ڈاکٹر سفید اور وکیل کالے کوٹ کیوں پہنتے ہیں؟
وکیل:
وکیلوں کے لئے ہمیشہ سے ہی کالے رنگ کا انتخاب کیا گیا کیونکہ یہ رنگ طاقت اور اقتدار کو ظاہر کرتا ہے۔ چیزوں پر اقتدار ہونا اور اپنا فیصلہ سنانے کی وجوہات کی بنا پر وکیل اور جج عدالت میں کالے کوٹ کا استعمال کرتے ہیں۔ بہت سے لوگوں کے نظریات کے مطابق وکیل اور جج انصاف کی طرف اپنا فیصلہ سناتے ہیں، ان کے پاس طاقت ہوتی ہے، یہ ہی وجہ ہے کہ وہ اس رنگ کا استعمال کرتے ہیں۔
ڈاکٹر:
سفید رنگ کو نفاست، خلوص اور طب کے شعبے سے وابستہ سمجھا جاتا ہے۔ سفید کوٹ پہننے کے رواج کا آغاز 19ویں صدی کے آخر سے ہوا۔ مختلف نظریات کے مطابق وائٹ کوٹ کسی بھی آپریشن اور خون کے دھبے واضح دکھا دیتا ہے۔ وائٹ رنگ پر گندگی واضح نظر آتی ہے جس کی بنا پر آپ کو یہ اندازہ ہو جاتا ہے کہ جراثیم آپ کے قریب آگئے ہیں، اور ڈاکٹروں کا جراثیم سے پاک رہنا انتہائی ضروری ہے۔ یہ ہی وجہ ہے کہ ڈاکٹرز سفید رنگ کا کوٹ پہنتے ہیں۔