یوں تو ہم کئی کتابیں اور کئی تحریریں پڑھتے ہیں جو ہمارے کورس میں شامل ہوتی ہیں لیکن کچھ تحریریں ایسی بھی پڑھنی چاہئیں جو ہماری معلومات میں اضافہ کریں۔
آج ہم آپ کو بڑی ہی دلچسپ معلومات دینے والے ہیں جو یقیناً بہت ہی کم لوگ جانتے ہیں۔
کیا آپ یہ بات جانتے ہیں کہ ایسا بھی ایک جانور ہے جو انڈے اور دودھ دونوں دیتا ہے۔ جی ہاں! تقریباً تمام جانور یا تو دودھ دیتے ہیں یا انڈا۔ دونوں چیزیں نہیں دیتے لیکن دنیا میں ایک ایسا جانور موجود ہے جو یہ دونوں دیتا ہے۔
اس جانور کا نام ہے ڈک بلڈ پلیٹی پس (duck-billed platypus)۔ یہ جانور صرف آسٹریلیا میں پایا جاتا ہے۔ یہ جانور تالاب اور جھیلوں کے قریب رہتا ہے۔