پاکستان کے کس شہر سے گیس اور تیل کے نئے ذخائر دریافت ہوگئے؟

ہماری ویب  |  Dec 24, 2020

پاکستان کے صوبے خیبر پختون خواہ کے ضلع کوہاٹ اور ہنگو سے گیس اور تیل کے ذخائر دریافت، یومیہ 57 لاکھ کیوبک فٹ گیس نکالی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کوہاٹ اور ہنگو کے مقام سے گیس اور تیل کے ذخائر دریافت ہوئے ہیں، دونوں ذخائر سے یومیہ 57 لاکھ کیوبک فٹ گیس نکالی جائے گی۔

دریافت سے متعلق تفصیل بتاتے ہوئے او جی ڈی سی ایل حکام کا کہنا تھا کہ ہنگو سے دریافت کئے گئے گیس کے ذخیرے سے 41 لاکیوبک فٹ روزانہ کی بنیاد پر گیس نکلے گی جبکہ کوہاٹ سے دریافت ذخیرے سے یومیہ 16 لاکھ کیوبک فٹ گیس حاصل کی جا سکے گی۔

او جی ڈی سی ایل حکام کا مزید کہنا تھا کہ دریافت ہونے والے ذخائر کی گیس اگلے 3 ماہ میں سسٹم میں شامل ہوگی، اور اس کی ترسیل کا آغاز کیا جائے گا تاہم دریافت ہونے والے دونوں ذخائر سے یومیہ 44 بیرل خام تیل بھی نکلے گا۔

واضح رہے کہ سندھ بھر میں سردی کی لہر آتے ہی گیس پریشر میں کمی کا سامنا ہے جس کی وجہ سے متعدد بار سی این جی اسٹیشنز بند کئے جا رہے ہیں اور گھروں سمیت کاروباری سیکٹر میں بھی گیس کی لوڈ شیڈنگ جاری ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More