کورونا وائرس کے دوسرے فیز کے تحت ملک بھر کے اسکول بند ہیں، حکومت کے مطابق اگلے ماہ یعنی جنوری سے تمام تعلیمی ادارے کھولنے کا کہا گیا تھا لیکن اب وزیر تعلیم نے اپنا نیا بیان جاری کیا ہے۔
صوبائی وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ ''اگلے ماہ اسکولوں میں دوبارہ تعلیمی سرگرمیاں بحال کرنے پر ابھی شکوک و شبہات ہیں جیسا کہ اس کا اعلان وفاقی وزارت تعلیم نے پہلے کیا تھا''۔
وبائی مرض کی موجودہ دوسری لہر کے پیش نظر یہ شبہ ہے کہ تعلیمی اداروں کو جنوری 2021 میں دوبارہ کھول دیا جائے گا۔ یہ بات سعید غنی نے بدھ کے روز کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔
ان کا کہنا تھا کہ ''اس بار امتحانات میں شرکت کیے بغیر طلباء کو ترقی نہیں دی جائے گی''۔
صوبائی وزیر کا یہ بیان صوبے میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد میں ریکارڈ اضافے 206،489 کے درمیان سامنے آیا ہے جس میں صرف 22 دن میں 32،139 انفیکشن ریکارڈ کیے گئے۔