عمران خان کی حکومت کا تخت اُلٹنے کے لئے مریم نواز اور مولانا جلسے میں کیا کرنے والے ہیں؟

ہماری ویب  |  Dec 23, 2020

اپوزیشن کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے قائدین کی مردان میں سیاسی گہما گہمی، مریم نواز منزل تک پہنچ گئیں، مولانا فضل الرحمٰن کا قافلہ راستے میں۔

تفصیلات کے مطابق اپوزیشن آج مردان میں سیاسی پاور شو کرنے والی ہے، جلسے میں شرکت کیلئے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز مردان پہنچ گئیں ہیں جبکہ سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمٰن کا قافلہ ابھی راستے میں ہے۔

مریم نواز کا قافلہ بخشالی انٹر چینج پار کر کے مردان شہر میں داخل ہوا، اس موقع پر مریم نواز نے کارکنوں کا جذبہ بڑھانے کے لئے گاڑی سے باہر آ کر ہاتھ ہلایا۔

دوسری جانب مردان جلسے میں شرکت کے لیے سخا کوٹ سے پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کا قافلہ بھی روانہ ہو چکا ہے تاہم جمعیت علمائے اسلام (ف) کا قافلہ پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰ کی قیادت میں گجو خان کے مقام سے مردان میں داخل ہو گا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل لاہور میں بھی پی ڈی ایم کی جانب سے حکومت کی پابندی کے باوجود بھی کورونا ایس او پیز کو نظر انداز کرتے ہوئے جلسہ کیا گیا تھا جس کے بعد متعدد پی ڈی ایم رہنما اور مختلف پارٹیز کے کارکنان کے خلاف مقدمہ بھی درج کیا گیا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More