پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیر مین بلاول بھٹو زرداری کی ہمشیرہ بختاور بھٹو کی نومبر میں محمود چوہدری سے منگنی ہوئی۔ تاہم خبریں یہ ہیں کہ دونوں کی شادی کی تقریبات جنوری کے آخری ہفتہ میں منعقد ہوں گی۔
تفصیلات کے مطابق جوڑے کی شادی کا کارڈ گزشتہ روز سے سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس کے مطابق مہندی 27 جنوری، نکاح 29 جبکہ ریسیپشن 30 جنوری 2021 کو ہوگا۔
تاہم صارفین کی جانب سے کارڈ پر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں کیونکہ اس پر آصف علی زرداری کا نام president asif ali zardari درج ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ اب چونکہ وہ ملک کے صدر نہیں تو پھر کیوں اپنے نام کے ساتھ صدر کا خطاب لکھوایا؟
ایک صارف نے اپنا تبصرہ پیش کرتے ہوئے تحریر کیا کہ ''انہوں نے صدر کا خطاب اپنے نام کے ساتھ کیوں لکھوایا ہے؟''
تاہم اسی صارف کے کمنٹ کے جواب میں ربینہ رانا نامی خاتون نے تبصرہ پیش کرتے ہوئے لکھا کہ ''منگنی کے کارڈ پر بھی یہ ہی لکھا تھا، پاکستان میں کون پوچھتا ہے بھائی؟''
ایک اور صارف نے کمنٹ کیا کہ '' بیٹی کے کارڈ پر صدرِ پاکستان کیوں لکھوایا؟''
٭ آپ کی اس حوالے سے کیا رائے ہے؟ ہماری ویب کے فیسبک پیج پر کمنٹ سیکشن میں لازمی بتائیں۔