عام طور پر سردیوں میں لوگوں کے گھروں کا بجلی کا بل معمول سے کم آتا ہے، جس کی بڑی وجہ پنکھے اور ائیر کنڈیشنڈ کا نہ چلنا ہوتا ہے۔ گرمیوں میں گھریلو صارفین بجلی کے بلوں کو رو رہے ہوتے ہیں لیکن سردیوں میں آپ کے پاس ایک فائدہ یہ موجود ہوتا ہے کہ آپ اپنے بجلی کے بل کو کم سے کم کر سکتے ہیں۔
آج ہم آپ کو ایک ایسا آسان طریقہ بتانے والے ہیں جس سے آپ کو بے حد فائدہ ہوگا اور بجلی کا بل بھی اتنا کم آئے گا کہ آپ حیران رہ جائیں گے۔
آپ نے بہت سے لوگوں سے سنا ہوگا کہ شام 6 بجے سے رات 10 بجے تک بجلی کا یونٹ ڈبل ہوجاتا ہے، یعنی بجلی ڈبل خرچ ہورہی ہوتی ہے جس کے پیسے بھی ڈبل آتے ہیں۔ کے الیکٹرک کے مطابق ایسے صارفین جن کے گھر تھری فیز میٹر نصب ہوتے ہیں یا ان کا لوڈ 5 کلو واٹ ہوتا ہے ان کا بجلی کے یونٹ کے حوالے اپریل سے اکتوبر تک 6:30 سے 10:30 کا وقت پیک کا وقت ہوتا ہے، جس میں بجلی کے یونٹ ڈبل ہوجاتے ہیں، اسی طرح نومبر سے مارچ تک پیک ٹائم شام 6 سے 10 بجے تک ہوتا ہے۔
یعنی سردیوں میں شام 6 سے 10 بجے بجلی کا بل زیادہ آتا ہے۔
حل:
سردیوں میں بجلی کے بل کو کم کرنے کے لئے آسان طریقہ یہ ہے کہ آپ شام 6 بجے سے رات 10 بجے تک اپنا فریج بند کردیں۔ سرد موسم کی وجہ سے فریج کو زیادہ کولنگ کی ضرورت نہیں۔ رات 10 بجے فریج دوبارہ آن کردیں۔ آپ دیکھیں گے کہ آپ کے بجلی کا بل کافی حد تک کم آئے گا۔