پشاور میں کورونا بے قابو، مزید مقامات پر لاک ڈاؤن نافذ

ہماری ویب  |  Dec 19, 2020

پشاور میں مزید تین مقامات پر اسمارٹ لاک ڈاؤن، شہریوں کی مشکلات میں اضافہ۔

تفصیلات کے مطابق کورونا کے بڑھتے کیسز کو مدِنظر رکھتے ہوئے انتظامیہ نے پشاور میں مزید تین مقامات پر اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کر دیا ہے، خیبر پختون خواہ کے دارالخلافہ پشاور کی ضلعی انتظامیہ نے اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا اعلامیہ جاری کر دیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق پشاور کے ریلوے کالونی، محلہ عزیز خان بشیر آباد اور فالکن کالونی میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کا نفاذ کیا گیا ہے۔

مذکورہ علاقوں میں آج شام 6 بجے سے لاک ڈاؤن نافذ کرنے کے اعلامیے کا اطلاق ہوگا، اسمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلنے کے پیشِ نظر کیا گیا ہے، تاہم لاک ڈاؤں کے دوران میڈیکل اسٹورز اور جنرل اسٹورز سمیت تندور کھلے رہیں گے جبکہ اس دوران لوگوں کی آمدورفت پر پابندی عائد ہوگی۔

واضح رہے کہ خیبر پختون خواہ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 54 ہزار 448 ہو چکی ہے جبکہ اموات 1 ہزار 521 تک پہنچ چکی ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More