کورونا کی دوسری لہر سے اموات کا سلسلہ جاری، 24 گھنٹوں میں مزید 84 افراد جاں بحق۔
تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 84 افراد جان کی بازی ہار گئے، کورونا وائرس سے ملک بھر میں اموات کی مجموعی تعداد 9 ہزار 164 ہو گئی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ روز 39 ہزار 171 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں 2 ہزار 972 کے نتائج مثبت نکلے تاہم مثبت کیسز کی شرح 7.6 فیصد رہی۔
پاکستان بھر میں کورونا کے مریضوں کی کُل تعداد 4 لاکھ 51 ہزار 494 ہو گئی ہے جبکہ اس وقت ملک میں فعال مریضوں کی مجموعی تعداد 42 ہزار 478 ہے۔
واضح رہے کہ کورونا ملک بھر میں 3 لاکھ 99 ہزار 852 مریض صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔