کورونا کی وجہ سے کتنے مریضوں کی حالت تشویشناک ہو گئی؟ خطرہ بڑھنے لگا

ہماری ویب  |  Dec 17, 2020

ملک میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کے باعث صورتحال خرب ہونے لگی، 71 اموات، 2 ہزار سے زائد مریضوں کی حالت تشویشناک۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا سے مزید 71 اموات ریکارڈ کی گئی ہیں، جبکہ کورونا وائرس کا شکار 2 ہزار افراد کی زندگی مشکل میں پڑ گئی مریضوں کی حالت تشویشناک ہو گئی، این سی او سی نے ملک میں کورونا کی صورتحال کو تشویشناک قرار دیتے ہوئے عوام سے ایس او پیز پر سختی سے عمل کرنے کی درخواست کی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں 40 ہزار 90 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، جس میں سے 2 ہزار 545 کرونا ٹیسٹ مثبت آئے، تاہم مجموعی کووڈ 19 ٹیسٹس کی تعداد 61 لاکھ 76 ہزار 889 ہوگئی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا سے مزید 70 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد اب ملک میں اس وبا سے جاں بحق ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 9 ہزار 80 ہوگئی ہے۔

این سی او سی کی جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 3 ہزار 491 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 3 ہزار 237، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 502، اسلام آباد میں 381، گلگت بلتستان میں 99، بلوچستان میں 176 اور آزاد کشمیر میں 194 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

یاد رہے کہ ملک بھر میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 7.12 فیصد ہو گئی ہے تاہم کراچی میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 19.89 فیصد ہے جبکہ کراچی میں کورونا کی بگڑتی صورتحال کے باعث ضلع وسطی میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے پیش نظر مختلف علاقوں میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافد کر دیا گیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More