کینیڈا سے پاکستان کے لئے اچھی خبر آگئی

ہماری ویب  |  Dec 16, 2020

اسلام آباد: کینیڈین حکومت کی جانب سے پاکستان کے بیشتر علاقوں کی مجموعی سفری ہدایات میں بہتری کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق کینیڈا کی جانب سے پاکستان کے لئے ٹریول ایڈوائزری بہتر ہونے سے سیاحت کو فروغ حاصل ہوگا، کینیڈین شہری باآسانی ملک میں سیاحت کے لئے آسکیں گے۔

عالمی وباء کورونا وائرس کے پیش نظر کینیڈا نے اپنے ملک کے شہریوں کو پاکستان جانے کے حوالے سے سفری ہدایات میں سختی کی ہوئی تھی۔ تاہم اب کینیڈا نے پاکستان کے بیشتر علاقوں کی مجموعی ٹریول ایڈوائزری بہتر کردی۔

مشیر تجارت عبد الرزاق داؤد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ میں لکھا کہ بے حد خوشی کے ساتھ ایک خوشخبری دینا چاہتا ہوں، کینیڈا نے پاکستان کے بیشتر علاقوں کی مجموعی ٹریول ایڈوائزری بہتر کردی ہے، کووڈ 19 کی پابندیاں ختم ہونے کے بعد ٹریول ایڈوائزری مزید بہتر ہوجائے گی۔

خیال رہے کہ کورونا وبا کے آغاز کے بعد دنیا بھر میں سیاحت کا شعبہ شدید متاثر ہوا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More