وزیراعظم پاکستان عمران خان آج ملک میں بڑے منصوبوں کا افتتاح کرنے جا رہے ہیں۔
عمران خان آج پشاور میں کھیلوں کے مختلف منصوبوں کا افتتاح کرنے جارہے ہیں، تاہم منصوبوں پر تعمیراتی کاموں کی پیش رفت کے حوالے سے وزیراعظم کو مطلع کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کو حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں منصوبوں سے متعلق تعمیراتی کاموں کا خود جائزہ لیں گے، انہیں اس متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق اسپورٹس کمپلیکس میں مجموعی طورپر 99 کروڑ 40 لاکھ کے منصوبوں پر کام جاری ہے۔
کمپلیکس میں عالمی معیار کے پویلین اور جدید اسکور بورڈ کے منصوبے پر کام جاری ہے۔ پشاور اسپورٹس کمپلیکس میں11پچز، 16 ہزار کھلاڑیوں کےبیٹھنے کے منصوبے پر بھی کام جاری ہے۔ حیات آباد اسپورٹس کمپلیکس 2021 کے فروری، مارچ تک مکمل ہوجائے گا۔
کمپلیکس کی تعمیر کے بعد پی ایس ایل میچز بھی یہاں ہونا متوقع ہیں، تعمیر ہونے کے بعد حیات آباد اسپورٹس کمپلیکس پشاور میں عالمی میچز کے لئے دوسرا مرکز ہوگا۔
وزیراعظم صوبے میں اپنی نوعیت کے پہلے سوئمنگ پول کا بھی افتتاح کریں گے۔ سردی اور گرمی دونوں موسموں میں سوئمنگ پول تیراکوں کے لئے دستیاب ہوگا، 88 ملین روپےکی لاگت سے زیر تعمیر سوئمنگ پول جون 2021 میں مکمل ہوگا۔
تاہم وزیراعظم 100 ملین روپے کی لاگت سے تعمیر خواتین کے لئے انڈور جمنازیم کا بھی افتتاح کریں گے۔ اس منصوبے کے لئے700 ملین روپے مقرر کئے گئے ہیں، یہ جمنازیم خواتین کھلاڑیوں کے لئے سہولیات کی فراہمی کا اہم حصہ ہوگا۔