لاہور: مشہور ترک ڈرامہ سیریز ارطغرل غازی میں مرکزی کردار نبھانے والے اینجن التان ڈرامہ میں کئی شازشوں کا مقابلہ کر کے انہیں بے نقاب کرتے ہیں لیکن انہیں پاکستان لانے والے شخص سے وہ انجان نکلے۔
ذرائع کے مطابق اینجن التان کو پاکستان بلانے والا کاشف ضمیر ریکارڈ یافتہ ملزم نکلا۔ اینگن التان کی میزبانی کرنے والا کاشف ضمیر 8 اہم مقدمات میں ملوث ہے۔
ترک اداکار کی پاکستان آمد پر شوشل میڈیا پر ان کی کئی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہوئیں، اور ان کے ساتھ کاشف ضمیر کئی تصاویر اور انٹرویوز میں بیٹھا نظر آیا لیکن کسی کو اس شخص کی حقیقت معلوم نہ تھی۔
پولیس ذرائع کے مطابق کاشف ضمیر کے خلاف فراڈ، امانت میں خیانت، کار چوری اور ڈکیتی سمیت سنگین مقدمات درج ہیں۔