اردو ادب کے معروف ترین شاعر جون ایلیا کو کون نہیں جانتا؟ اردو زبان اور شاعری سے محبت رکھنے والے جون کی شاعری بڑی دلچسپی سے پڑھتے ہیں۔
آج جون ایلیا کا 89 واں یوم پیدائش منایا جارہا ہے۔
جون کے چاہنے والے یہ بات باخوبی جانتے ہیں کہ وہ اپنی اہلیہ سے کس قدر محبت کرتے تھے، کہ انہوں نے اپنی ساری زندگی ان کی محبت اور شاعری کے لئے وقف کردی۔
جون کی ملاقات ان کی اہلیہ 'زاہدہ حنا' سے ایک ادبی رسالے کے دفتر میں ہوئی۔ زاہدہ حنا خود ایک اردو کی مصنفہ تھیں۔ دونوں کو ایک دوسرے سے محبت ہوئی اور یوں ان کی شادی ہوگئی۔
لیکن سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ جب باہمی پسند کی بنا پر شادی ہوئی تو پھر دونوں میں علیحدگی کس بنیاد پر ہوئی؟
آج ہم کچھ ایسی حقیقت سے پردہ اٹھائیں گے جو یقیناً آپ کو معلوم نہیں ہو گی۔
جون ایلیا کو اپنی بیوی زاہدہ حنا سے عشق تھا، اس حوالے سے جون کا یہ قول مشہور ہے کہ ''اس جدائی نے جون کی زندگی پر گہرا اثر چھوڑا وہ مایوسی کی تاریکیوں میں ڈوبتے چلے گئے''۔
تاہم ان کی اہلیہ زاہدہ حنا نے اس حوالے سے بھارت میں ایک انٹرویو دیا جس کے مطابق ''میری اور جون صاحب کی شادی باہمی رضامندی اور پسند کی بنیاد پر ہوئی''۔
انہوں نے انکشاف کیا کہ ''شادی کے بعد جلد ہی میں اس نتیجے پر پہنچی کہ ہم دونوں کا ایک دوسرے کے حوالے سے فیصلہ غلط تھا۔ جون کو صرف ایسی بیوی چاہئے تھی جو ان کے گھر کا خیال رکھے''۔
زاہدہ حنا نے بتایا کہ ''شادی کے بعد گھر چلانے کی ساری ذمہ داری مجھ پر آگئی کیونکہ جون صاحب تھوڑی مختلف طبعیت کے آدمی تھے، لہٰذا کوشش کے بعد بھی ہماری نہ بن سکی''۔
جون اور زاہدہ کی 2 بیٹیاں اور ایک بیٹا پیدا ہے تاہم دونوں کی طلاق 1980 میں ہوئی تھی۔
٭ شاعری کے بے تاج بادشاہ جون ایلیا کا کون سا شعر آپ کو سب سے زیادہ پسند ہے؟ اپنی رائے کا اظہار ہماری ویب کے فیسبک پیج پر کمنٹ سیکشن میں لازمی کریں۔