لنڈے کے کپڑے آتے کہاں سے ہیں؟ جانیں اہم معلومات

ہماری ویب  |  Dec 13, 2020

سردی ہو یا گرمی سستی چیزیں جہاں سے بھی ملتی ہیں لوگ اسی بازار پہنچ جاتے ہیں۔ اب بات کریں اگر لنڈے بازاروں کی تو یہ وہ بازار ہیں جہاں امیر بھی جاتے ہیں اور غریب بھی کیونکہ کم پیسوں میں اتنے زبردست اور معیاری کپڑے با آسانی مل جاتے ہیں وہ بھی انٹرنیشنل برانڈز کے تو پھر سب کی اولین ترجیح لنڈے کی چیزیں ہوتی ہیں ۔

مگر یہ کپڑے آتے کہاں سے ہیں ؟ آپ کو پتہ ہے؟

ہماری ویب آپ کو نہ صرف لنڈے کے کپڑوں کے بارے میں بتانے جا رہا ہے بلکہ ساتھ ہی آپ کو لنڈے بازار میں ملنے والی ہر چیز کے بارے میں بتائیں گے کہ وہ کہاں کہاں سے آتی ہیں؟

کپڑے:

لاہور میں موجود لنڈا بازار تو پاکستان بننے سے قبل ہی موجود ہے اور اس وقت یہاں کانگریس ملٹری کے استعمال شدہ کپڑے بیچے جاتے تھے جو کہ انگلینڈ جو کہ انگلینڈ میں بنائے جاتے تھے۔

مگر اب پورے ملک میں قائم لنڈے بازاروں میں کپڑے امریکہ، ایران، فرانس، جرمنی، چین، ویتنام اور دُبئی سے آتے ہیں اور زیادہ تر ان ہی ممالک میں تیزی سے کپڑوں کے فیشن اور ٹرینڈز بدلتے ہیں یہی وجہ ہے کہ خواتین اور مرد پُرانے کپڑوں کو بیچ دیتے ہیں اور ان کی جگہ نئے خرید لیتے ہیں اور یوں یہ کپڑے ملک بھر کے لنڈے بازاروں کی زینت بنتے ہیں۔ مگر ان کپڑوں کو مکمل فرمینٹیشن کے بعد ہی بیچا جاتا ہے۔

جوتے:

اتنے مہنگے برانڈڈ جوتے لنڈے میں کم پیسوں میں دستیاب ہو جاتے ہیں یہ اٹلی، پیرس، فرانس، جرمنی، آسٹریا، بیلجیئم، جاپان، ملائیشیا، بحرین اور یوکرین سے آتے ہیں۔

اس لئے 250 یا 500 روپے میں ملنے والے جوتے کو عام نہ سمجھیں جلدی سے خرید لیں۔

جیولری اور میک اپ:

جیولری اور میک اپ بھی لنڈے بازاروں کی زینت ہیں۔ اور آپ کو جان کر حیرانی ہوگی کہ لنڈے سے خریدے ہوئے میک اپ ملک کے بڑے پارلروں میں بھی استعمال ہوتے ہیں اور جیولری ماڈلنگ کے لئے۔ بہر حال یہ انڈیا، چائنا، جاپان، اجمان اور مسقط کے علاوہ پیرس اور ترکی سے بھی آتی ہے۔

پُرانے برتن، بوتلیں اور شیشے کے برتن:

امپورٹڈ برتن، بوتلیں، شیشے اور اسٹیل کے برتن لنڈے بازاروں میں کسی بھی ملک سے آ جاتے ہیں ان میں کوئی مخصوص نہیں ہیں اور یہاں تک کہ پاکستان میں استعمال ہونے والے وہ برتن جن کو آپ برتن خریدنے والوں کو بیچتے ہیں وہ انہیں آگے مینوفیکچر کر کے بیچتے ہیں اور ان میں چند ایک میں کوئی سپاٹ یا کم کوالٹی کا ہو تو اسے لنڈے بازاروں میں فروخت کے لئے بھیج دیا جاتا ہے۔

چاکلیٹ:

آپ نے دیکھا ہوگا کہ ایسے بازاروں میں چاکلیٹ بھی نظر آتی ہے وہ ایرانی ہوتی ہے مگر غور سے ڈھونڈیں تو آپ کو برازیلین چاکلیٹس بھی کھانے کو مل جائیں گی یہ تمام مال ان ملکوں سے امپورٹ ہو کر آتا ہے۔

الیکٹریکل اشیاء:

آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ یہاں موجود الیکٹریکل اشیاء میں کچھ ہی چیزیں خراب نکلتی ہیں اکثریت بلکل صحیح اور پائیدار ہوتی ہیں جن پر غور کریں آپ تو زیادہ تر چین، جاپان، فرانس، جرمنی، پیرس، اُزبکستان، تھائی لینڈ، سوئیزرلینڈ، رومانیا اور لیبیا کی اشیاء موجود ہوتی ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More