کراچی میں آئندہ چند روز سردی کی کیا صورتحال رہے گی؟ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کر دی

ہماری ویب  |  Dec 14, 2020

شہرِ قائد میں سردی کی شدّت میں مزید اضافے کا امکان، محکمہ موسمیات نے کراچی والوں کو خبردار کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی کے شہری سخت سردی کے لئے تیار ہو جائیں، شہر قائد میں سردی نے ڈیرے ڈال دئیے ہیں، محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہرِ قائد کا موسم خشک اور سرد رہے گا۔

شہر کا موجودہ درجہ حرارت 11 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے تاہم آئندہ روز میں سردی کی شدت میں مزید اضافے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ شہر کراچی میں چلنے والی ہواؤں کی رفتار آٹھ کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔

دوسری جانب پنجاب میں دھند کا راج برقرار ہےجس کے باعث حادثات کا خطرہ بڑھ گیا ہے، تاہم شہریوں کو حادثات سے بچانے کیلئے انتظامیہ نے ملتان سے سکھر موٹر وے بند کر دیا گیا ہے۔

ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق پنجاب کی قومی شاہراہوں پر حد نگاہ صفر سے سو میٹر ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More