پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ یعنی پی ڈی ایم جو پاکستانی سیاست میں جلسوں، ریلیوں اور حکومت مخالف تبصرے و عوامی طاقت کا مظاہرہ کرنے کے لئے ہر ہفتے کچھ نہ کچھ نیا کر رہی ہے اور یہ سوشل میڈیا پر بھی خوب تنقید اور میمز کی نظر ہو رہی ہے۔ وہیں اتوار کے روز لاہور میں ہونے والے پی ڈیم ایم کے جلسے میں مریم نواز اور بلاول بھٹو زرداری کی رفاقتیں بھی کچھ زیادہ نظروں میں آئیں۔
جلسے کے دوران شام کے وقت مریم صفدر نواز نے خود اپنی جگہ سے اٹھ کر بلاول بھٹو زرداری کو اپنے ہاتھوں سے چائے کی پیالی پیش کی۔ جس پر سب کی نظریں اٹکی ہوئی ہیں کیونکہ آج سے قبل ایسا منظر دیکھنے میں نہیں آیا۔
مریم نواز کا خصوصی کنٹینر جس کے بارے میں عوام جاننا چاہتی ہے کہ آخر اس میں کیا کیا تھا تو چلیں ہماری ویب آپ کی اس کشمکش کو بھی دُور کرتے ہوئے بتاتی ہے کہ مریم کے کنٹینر میں:
''
کُرسیاں، تین طرح کے صوفے، بستر، مائیکروون، سنگل فریج، پھل (کیلے، انار، امرود، نارنگی)، چائے بنانے کی الیکٹریکل کیتلی، ٹشو کے ڈبے، پانی گرم کرنے کا الیکٹرک جگ، شیشے کا جگ گلاس، کپ، سینیٹائزرز، اے سی، تولیے، واش بیسن، باتھ روم، شیشے، ایگزاسٹ فین اور عمدہ چادریں موجود تھیں۔
''
مریم نواز نے جلسہ میں لاہوریوں کا دل جیتنے کے لئے یہ بھی کہا: '' لاہوریوں تم نے مجھے خوش کر دیا ہے۔ جو لوگ کہتے تھے کہ مینارِ پاکستان بھر کے دکھاؤ تو ہم نے ثابت کر دیا نہ ہمیں کسی دوسرے کی حکومت کی ضرورت ہے اور نہ ہی کُرسیوں کی۔''
مختلف جلسوں اور ریلیوں کی قیادت کرنے پر اب 47 سال کی مریم نواز اور 32 سالہ بلاول بھٹو زرداری نے باقاعدہ طور پر پاکستانی سیاستدانوں کے کلب میں مکمل انٹری بھی حاصل کرلی ہے۔
واضح رہے کہ موجودہ حکومت نے جلسے میں موجود شرکاء کی صحیح تعداد 70 ہزار بتائی تو حکومتی وزیر نے اس کی مذمت کردی۔ جس پر سینئر تجزیہ کار حامد میر نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ:
'' جلسہ پی ڈی ایم کا ہے اور تقریریں شروع ہو چکی ہیں وزیراعظم کے معاونِ خصوصی نے شرکاء کی تعداد بتانے پر بھی میڈیا پر دباؤ ڈال دیا۔ ''
آزاد ذرائع یہ بھی
بتاتے ہیں کہ اس جلسے میں 9 ہزار سے زائد لوگ موجود تھے ۔
آپ کو کیا لگتا ہے کہ جلسے میں کتنے افراد نے شرکت کی، ہماری ویب کے فیس بک پیج پر ہمیں اپنی رائے سے ضرور آگاہ کیجیئے گا۔