پشاور میں اشیائے خورد و نوش میں ملاوٹ کرنے والے احتساب کے لئے تیار ہوجائیں، جیو ٹیگنگ ایپ کے زریعے دکانوں کی رجسٹریشن کا آغاز ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق صوبہ خیبر پختون خواہ کے شہر پشاور میں جیو ٹیگنگ ایپ متعارف کروائی گئی جس کی منظوری کے بعد اس کے زریعے اشیائے خورد و نوش کی دکانوں کی رجسٹریشن کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔
اس ایپ کے زریعے ہر دکان کا رجسٹرڈ ہونا لازمی ہوگا تاہم اس ایپ کے استعمال سے دکانوں کی نگرانی کے ساتھ فوڈ اتھارٹی کی ٹیمز کو کارروائی کے لئے دکانوں، ان کے مقامات اور مالکان کی نشاندہی کرنا بھی با آسانی ممکن ہو سکے گا۔
خیبر پختون خواہ فوڈ سیفٹی اتھارٹی نے ملاوٹ کرنے والوں ایک مضرِ صحت اشیاء فروخت کرنے والوں کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے جی ٹیگنگ ایپ پر 5 ہزار دکانیں بھی رجسٹرد کروا لی ہیں، تاہم اس حوالے سے ڈی جی فوڈ سیفٹی کے پی کے کا سہیل خان کا کہنا ہے کہ سرکاری اداروں میں ڈیٹا کا معاملہ سب سے بڑا مسئلہ ہوتا ہے اس لئے اشیائے خورد و نوش سے وابستہ پیشے میں کتنے اور کس کیٹیگری کے افراد ہیں اس کے لئے ڈیٹا محفوظ کرنا لازمی تھا۔
واضح رہے کہ اشیائے خورد و نوش کے کاروبار سے وابستہ افراد کی سہولت کے لیے لائسنس کا اجراء اب فیلڈ اہلکار بھی کرسکیں گے، تاہم اب ایپ کے ذریعے با آسانی متعلقہ دکانوں کا تعین ہو سکے گا۔