چینی کی قیمتوں میں کتنی کمی؟ اعلان کر دیا گیا

ہماری ویب  |  Dec 12, 2020

وفاقی حکومت کی جانب سے چینی کی بڑھتی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے نتائج سامنے آ گئے، 102 روپے فی کلو میں ملنے والی چینی 81 روپے میں فروخت۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر وزیرِ اعظم عمران خان نے ٹوئٹ میں چینی کی قیمتوں میں کمی پر اپنی ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ 'ماشاءاللہ ملک میں گزشتہ ماہ 102 روپے فی کلو فروخت ہونے والی چینی اب اوسط 81 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہی ہے، عمران خان نے کہا کہ میں کثیرالجہت حکمتِ عملی اختیار کر کے چینی کی قیمت کنٹرول کرنے پر ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

اس سے قبل اسد عمر کی جانب سے بھی بیان جاری کیا گیا تھا جس میں اسد عمر کا کہنا تھا کہ ایک ماہ میں چینی کی قیمت 31 روپے فی کلو کم ہوئی ہے، اسد عمر نے دبے انداز میں اپوزیشن کا نام لئے بغیر طنز کرتے ہوئے کہا کہ 'بگڑا نظام بہتر کرنے کی کوشش کرو تو اُس نظام سے مستفید والے مزاحمت کرتے ہیں اور اگر بگڑے نظام سے مستفید ہونے والے طاقتور ہوں تو مزاحمت زیادہ ہوتی ہے مگر حکومت نیک نیت اور باہمت ہو تو آخر کار وہ کامیاب ہوتی ہے'۔

یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے شوگر مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا تھا جس کے بعد ان کی ٹیم نے اس کے خلاف حکمتِ عملی بنا کر عوام سے قیمتوں میں کمی لانے کا وعدہ کیا تھا جس پر حکومت کچھ حد تک کامیاب بھی ہوئی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More