زندگی کے آخری لمحات میں کرونا مریضوں کو کیا کچھ نظر آتا ہے؟ دل خراش ویڈیو۔۔۔ کمزور دل افراد نہ دیکھیں

ہماری ویب  |  Nov 27, 2020

کورونا وائرس جہاں دنیا بھر میں ہزاروں جانیں لے رہا ہے وہیں بہت سے لوگ اب بھی اِسے معمولی وبا سمجھ کر نظر انداز کر رہے ہیں، ایسے لوگوں کو آگاہی فراہم کرنے لے لئے امریکہ کے ایک ڈاکٹر نے ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپ لوڈ کی ہے۔

اس ویڈیو میں امریکی ڈاکٹر کینتھ ریمی یہ بتا رہے ہیں کہ کورونا کے شکار مریض جب موت کے قریب ہوتے ہیں تو ان کے آخری لمحات کس قدر دردناک ہوتے ہیں، انہوں نے بتایا کہ کورونا مریض اپنے آخری وقت میں بہت تیزی سے صرف ایک منٹ میں 40 سے 50 بار سانس لیتا ہے وہ کھلی آنکھو ں سے اپنی زندگی کا اختتام دیکھ رہا ہوتا ہے، کورونا سے متاثرہ مریض کو اپنے اردگرد کی چیزیں تیزی سے قریب آتی اور دور جاتی نظر آتی ہیں۔

واشنگٹن یونیورسٹی کے محقق ڈاکٹر کینتھ ریمی نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ 'میں وہ شخص نہیں بننا چاہتا جو آپ کے آخری لمحات میں آپ کی خوفزدہ آنکھوں میں دیکھے'۔ ڈاکٹر کینتھ نے بتایا کہ کورونا سے متاثر مریض مجھے اور کمرے میں موجود دیگر لوگوں کو دیکھتے رہتے ہیں، ڈاکٹر کو تو آلات لگا ہوا ایک مریض ہی نظر آتا ہے البتہ مریض امید بھری نگاہ سے ڈاکٹر کو دیکھ رہا ہوتا ہے۔

ڈاکٹر نے مزید بتایا کہ انہوں نے اب تک 1 ہزار سے زائد کورونا مریضوں کی ٹریٹمنٹ کی ہے جن میں سو سے زائد مریضوں میں مختلف ٹیوبز لگائی ہیں، ڈاکٹر کینتھ ریمی نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ ماسک کا لازمی استعمال کریں، سماجی فاصلہ رکھیں، بار بار ہاتھ دھوئیں، ڈاکٹر کینتھ کا کہنا تھا کہ اگر لوگوں نے ان ایس او پیز پر عمل نہ کیا تو وہ بھی کورونا کا شکار ہو کر یہ تکلیفیں جھیلیں گے جیسی کورونا سے متاثر مریض اپنے آخری لمحات میں جھیلتے ہیں۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے امریکہ نے بڑی مشکلات کا سامنا کیا ہے اور ایک بار پھر کورونا کی دوسری لہر سے امریکہ شدید متاثر ہو رہا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More