آسٹریلیا کی گیارہ سالہ بچی نے شارک کو بچا لیا، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

ہماری ویب  |  Nov 27, 2020

بچے معصوم ہوتے ہیں اور ساتھ ہی بہت رحم دل بھی، اس کی مثال آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والی بچی نے قائم کردی، آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والی گیارہ سالہ بچی نے سمندری تالاب میں پھنسی ڈرافٹ بورڈ شارک کو ریسکیو کرلیا۔

اس بچی کا نام بیلی ریا ہے جو کہ تمسانیہ میں واقع کنگسٹن بیچ میں پتھروں کے بیچ پھنسی ننھی ڈرافٹ بورڈ شارک کو مشکل سے نکال کر پانی میں چھوڑ رہی ہیں۔

اس واقع کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بیلی ریا نے پتھروں کے بیچ پھنسی شارک کو نکالا اور اپنی ماں کو آواز دے کر بتایا کہ اس نے ڈرافٹ بورڈ شارک پکڑی ہے، جس کے بعد بیلی ریا نے شارک کو پانی میں چھوڑ دیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More