آذربائیجان کے صدر الہام علیوف Ilham Aliyev نے آرمینیا سے جنگ جیتنے کے بعد نگور نوقرہ باغ کی آغدم مسجد کا دورہ کیا جس میں 27 سال بعد اذان کی آواز گونجی ہے۔
تاریخی مسجد سے گونجنے والی اذان کی آواز قرہ باغ کی فتح کا اعلان بھی ہے، اس موقع پر دنیا نے جو منظر دیکھا وہ رقت انگیز تھا۔ الہام علیوف اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور ان کی آنکھیں بھیگ گئیں، انہوں نے مسجد کے درودیوار چومے اور قرآن کریم پر ہاتھ رکھ کر مسجد کی حفاظت کے عزم کا اظہار کیا۔
صدر الہام علیوف کے مطابق انہوں نے خانہ کعبہ میں اللہ تعالی سے دعا مانگی تھی کہ ''وہ انہیں غاصبوں کے قبضے سے اپنی سر زمین آزاد کرانے کی قوت دے، خوش قسمت ہوں کہ اب تباہ حال آغدم مسجد میں کھڑا ہوں اور دعا قبول کرنے پر اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں''۔
چند تصاویر اور ویڈیو ملاحظہ کیجئے۔