ہماری ویب | Nov 26, 2020
شوبز شخصیات اسلام کی خاطر اپنے کام سے کنارہ کشی اختیار کر رہی ہیں۔ با حجاب سپر ماڈل صومالین نژاد امریکی ماڈل 23 سالہ حلیمہ آدن نے بھی دینِ اسلام کی خاطر فیشن اور ماڈلنگ کو چھوڑ کردنیا کو حیران کردیا ہے۔
انہوں نے امریکی ریاست مینیوسوٹا کے مقابلہ حسن میں حصہ لیا تھا جس کے آخری رائونڈ میں حلیمہ نے حجاب کے ساتھ شرکت کرکے سب کو حیران کر دیا تھا۔
Fashion was NEVER for me. I am for the PEOPLE! I am for my IMAAN! I have WOKEN UP!!! https://t.co/kuzoZLfgZi— Halima Aden (@Kinglimaa) November 25, 2020
Fashion was NEVER for me. I am for the PEOPLE! I am for my IMAAN! I have WOKEN UP!!! https://t.co/kuzoZLfgZi
حلیمہ نے گزشتہ سال ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ: '' مجھے ہر وقت حجاب کرنے اور جسم کو مکمل ڈھانپنے والے لباس پہننے پر مسلمان ماڈلز بھی تنقید کا نشانہ بناتی ہیں مگر مجھے حجاب پہننے میں سکون ملتا ہے۔''
برطانوی اخبار دی گارجین کے مطابق: '' حلیمہ آدن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پوسٹ کیا ہے کہ فیشن اور ماڈلنگ کی دنیا کو چھوڑ کر دینِ اسلام کی تعلیمات کے مطابق زندگی گزارنے جا رہی ہوں''۔
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More