ایک سال میں قرآن پاک حفظ کرنے والی یہ نابینا بچی کون ہے؟

ہماری ویب  |  Nov 26, 2020

کہتے ہیں کہ اللہ پاک جسے توفیق دے وہ بڑے بڑے کارنامے سرانجام دے لیتا ہے، پھر چاہے وہ کسی بھی عمر کا انسان کیوں نہ ہو اس کے لیے کچھ بھی کرنا مشکل نہیں ہوتا۔

آج کل سوشل میڈیا اتنا زیادہ وسیع ہوگیا ہے کہ ہر منفرد اور اچھی خبر دنیا کے ایک کونے سے لے کر دوسرے کونے تک باآسانی پہنچ جاتی ہے۔

حال ہی میں ایک ننھی سی بچی جو کہ بصارت سے محروم ہے، اس کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس نے محض ایک سال کے عرصہ میں قرآن شریف حفظ کرلیا۔

لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ یہ بچی کون ہے اور اس کا تعلق کون سے ملک سے ہے؟

اس بچی کا نام راوزانور کوکیکر (Ravzanur Kocaker) ہے جس کا تعلق ترکی کے قصبے کاراپینر (Karapinar) سے ہے۔ راوزانور بصارت سے محروم اور اسکول کی طالبا ہے۔

ایرابن (arabnn) ویب سائٹ کے مطابق راوزانور روزانہ مقدس کتاب قرآن شریف کے 11 صفحے یاد کرتی تھی، جبکہ مکمل قرآن شریف اس بچی نے ایک سال کے عرصے میں مکمل کیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More