بھارت ایشیا کا کرپٹ ترین ملک قرار

ہماری ویب  |  Nov 26, 2020

بھارت ایشیا کا کرپٹ ترین ملک بن گیا، ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کے مطابق بھارت پورے ایشیا میں بدعنوانی میں پہلے نمبر پر۔

تفصیلات کے مطابق کرپشن کی روک تھام اور دنیا کو کرپشن کی آگاہی فراہم کرنے والی عالمی تنظیم ٹرانسپرنسی انٹر نیشنل نے بھارت کو ایشیا کا سب سے کرپٹ ترین ملک قرار دے دیا ہے، بدعنوانی سے متعلق جانچ کے لئے ایشیا کے 17 ممالک کا سروے کیا گیا، ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی سروے رپورٹ کے مطابق بھارت بدعنوانی میں سروے کئے جانے والے 17 ممالک میں پہلے نمبر پر ہے۔

رپورٹ کے مطابق بھارت میں رشوت لینے اور دینے کی شرح 39 فیصد ہے جبکہ 46 فیصد بھارتی کسی بھی قسم کے کام یا عوامی خدمات کے لئے ذاتی تعلقات کا ستعمال کرتے ہیں، رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ شرح ایشیا کے دیگر ممالک کی رشوت ستانی کی شرح میں سب سے زیادہ ہے۔

واضح رہے کہ سب سے کم رشوت کا لین دین اور کم کرپشن والے ممالک میں جاپان اور مالدیپ سرِ فہرست ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More