دنیا بھر میں کورونا کے وار شدت اختیار کر گئے، امریکہ کو بدترین صورتحال کا سامنا، ہر 3 منٹ میں 4 کورونا مریض جان سے جانے لگے۔
دنیا کا کوئی ایسا خطہ نہیں ہے جو عالمی وبا کورونا سے محفوظ ہو تاہم امریکہ کورونا وائرس کی دوسری لہر میں سب سے زیادہ متاثر ہونے لگا، امریکہ میں ہر 3 منٹ میں چار اموات ہونے لگیں جبکہ مجموعی طور پر روزانہ 2 ہزار سے زائد کورونا مریض دم توڑنے لگے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران امریکہ کے اسپتالوں میں زیرِعلاج کورونا مریضوں کی تعداد 87 ہزار تک پہنچ گئی، جبکہ امریکی ریاست کیلیفورنیا میں دو ہفتوں میں کورونا مریضوں کی تعداد میں 81 فیصد تک خطرناک اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ سے انتظامیہ سمیت عوام میں تشویش پائی جارہی ہے۔
امریکی طبی حکام اور تمام ریاستوں کی انتظامیہ نے بھی امریکی عوام سے تھینکس گیونگ تہوار پر گھروں میں رہنے کی اپیل کردی ہے۔
واضح رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کے مجموعی کیسز 6 کروڑ سے تجاوز کر گئے ہیں۔