آج کل کے معاشرے میں انسان تو زندہ ہیں لیکن انسانیت مر چکی ہے، لیکن اب بھی کچھ لوگ اپنی ذمہ داریوں کو پوری طرح سے نبھاتے ہیں۔
امریکہ میں پولیس اہلکاروں نے انسانی ہاتھوں کی چین بناکر دریا میں ڈوبنے والی خاتون کو بچایا، خاتون کو ریسکیو کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
امریکی ریاست اوہایوں میں پولیس اہلکاروں نے دریا میں ڈوبتی ہوئی خاتون کی جان بچا کر تاریخ رقم کردی ہے۔
امریکی ریاست اوہایو کی رہائشی خاتون 22 نومبر کی رات گاڑی سمیت دریا میں جاگریں، جسے بچانے کے لیے پولیس اہلکارو ں نے وہاں پہنچ کر انسانی ہاتھ کی چین بنائی اور گاڑی کا شیشہ توڑ کر خاتون کو باہر نکالا۔
ترجمان اوہایو پولیس کے مطابق اگر پولیس 30 سیکنڈ تاخیر کا شکار ہوجاتی تو 23 سالہ خاتون گاڑی میں ہی دم گھٹنے کے باعث ہلاک ہوجاتیں۔