آذربائیجان سے تعلق رکھنے والی یہ لڑکیاں کون ہیں اور انہوں نے پاکستان اور ترکی کے جھنڈے کو ہاتھوں پر کیوں رنگا ہے؟

ہماری ویب  |  Nov 24, 2020

آذربائیجان اور آرمینیا کے مابین جولائی کے ماہ سے شروع ہونے والی جنگ نے پوری دنیا کی توجہ اپنی جانب مبذول کروائی لیکن آذربائیجان بغیر ہمت ہارے بہادری سے لڑتا رہا اور دشمن کو منہ توڑ جواب دیا۔

جن علاقوں پر آرمینیا کی فوج نے قبضہ کیا انہیں آذربائیجان کی فوج نے آزاد کروا لیا۔

ان دونوں ممالک کی اس جنگ میں پاکستان اور ترکی نے آذربائیجان کا خوب ساتھ دیا، اور آرمینیا کے خلاف آواز بلند کی۔

تاہم اسی حوالے سے سوشل میڈیا پر ایک تصویر وائرل ہو رہی ہے جس کے خوب چرچے ہیں۔ تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ 3 لڑکیاں آذربائیجان کے قومی پرچم کے سائے تلے ہاتھوں پر پاکستان، ترکی اور آذربائیجان کے جھنڈے پینٹ کر کے کھڑی ہیں۔

یہ لڑکیاں دراصل آذربائیجان کی سوشل میڈیا انفلوینسرز ہیں اور یہ ہاتھ سینے پر رکھ کر پاکستان اور ترکی کو اپنے ملک کا بھرپور ساتھ دینے پر شکریہ ادا کر رہی ہیں۔

٭ اس حوالے سے اپنی قیمتی رائے کا اظہار ہماری ویب کے فیسبک پیج پر لازمی کریں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More