کورونا میں مبتلا شخص سانپ کے کاٹنے سے نابینا اور معذور۔۔۔

ہماری ویب  |  Nov 24, 2020

بھارت میں کورونا کے شکار برطانوی شہری کو 'کوبرا' سانپ نے ڈس لیا، بینائی سے محروم اور معذور بھی ہوگیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانیہ سے تعلق رکھنے والے آئن جونز نامی شہری کو 'کوبرا' نسل کے سانپ نے ڈس لیا، آئن جونز بھارت کے شمال مغربی علاقے میں فلاحی ادارے میں کام کرتے ہیں جہاں وہ اپنے فرائض انجام دے رہے تھے کہ اسی دوران انہیں سانپ نے ڈس لیا، جس کے بعد انہیں فوری اسپتال منتقل کیا گیا جہاں معلوم ہوا کہ آئن جونز کورونا سے بھی متاثر ہیں۔

رپورٹ کے مطابق یہ فلاحی ادارہ غربت کے خاتمے کے لیے سرگرم ہے جو ہنرمندی کے فروغ کے لیے بھی کام کررہا ہے تاکہ لوگوں کو روزگار کے مواقع حاصل ہوسکیں۔

جسم میں سانپ کا زہر پھیل جانے کی وجہ سے آئن جونز کا جسم مفلوج ہوگیا جس کے بعد کچھ ہی دنوں میں وہ بینائی سے بھی محروم ہوگئے، ڈاکٹرز کے مطابق آئن جونز اس وقت انتہائی تشویشناک حالت میں آئی سی یو میں زیرِ علاج ہیں۔

واضح رہے کہ برطانوی شہری آئن جونز اس سے قبل بھی کورونا وائرس کا شکار ہوئے تھے، جس کے بعد وہ مکمل صحتیاب ہوگئے تھے، تاہم اس بار انہیں سانپ نے بھی کاٹا ہے اور وہ کورونا سے بھی متاثر ہیں اس لئے ان کی جان کو زیادہ خطرات لاحق ہیں۔ یاد رہے کہ سفری پابندیوں کی وجہ سے آئن جونز مارچ میں اپنے گھر نہیں جاسکے تھے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More