ملکہ الزبتھ یہ کالے رنگ کا پرس ہر وقت اپنے ساتھ کیوں رکھتی ہیں اور اس کے اندر کیا کیا چیزیں موجود ہوتی ہیں؟

ہماری ویب  |  Nov 24, 2020

ملکہ الزبتھ دنیا کی خوبصورت خاتون ہونے کے ساتھ ساتھ بہت سی خواتین کے لیے اسٹائل آئیکن بھی ہیں۔ ان کے لباس کے رنگوں سے لے کر جوتوں، سن گلاسز اور ہینڈ بیگز کی کافی چرچہ رہتی ہے۔

اگر ہم بات کریں ملکہ کے استعمال میں موجود پرس کی تو آپ کو یہ دیکھ کر کافی حیرانی ہوتی ہوگی کہ آج کے زمانے میں جب بڑے بڑے ہینڈ بیگز کا فیشن ہے تب ملکہ جو اسٹائل کوئین ہیں، وہ اتنا چھوٹا سا پرس سالوں سے کیوں لے رہی ہیں؟

ملکہ کا پرس مشہور برطانوی کمپنی Launer بناتی ہے، جو کئی دہائیوں سے یہ کام کر رہی ہے تاہم اس کمپنی کے سی ای او ''گیرالڈ باڈمر'' نے 2018 میں New Idea magazine کو ایک انٹرویو دیا تھا جس میں انہوں نے یہ انکشاف کیا کہ ''ملکہ اپنے پرس کے بغیر خود کو نامکمل سمجھتی ہیں، اگر ان کا ہینڈ بیگ ساتھ نہ ہو تو وہ سمجھتی ہیں کہ ان کی تیاری ابھی مکمل نہیں''۔

یہاں تک کہ ملکہ جب گھر میں بھی کسی سے ملاقات کرتی ہیں، تو ان کا پرس ان کے ساتھ ہوتا ہے۔

ہینڈ بیگ کے لیے ملکہ کا پسندیدہ ڈیزائن Traviata ہے۔ یہ ایک سادہ اور چھوٹا سا پرس ہوتا ہے جس کے آگے کی طرف بند کرنے والے بٹن پر ایک خوبصورت اور انتہائی سادہ سا بٹن نما بنچ لگا ہوتا ہے۔

یہ ہینڈ بیگ خوبصورتی، سادگی، اور گریس کا حسین امتزاج ہے۔

اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ ملکہ الزبیتھ اپنے اس ہینڈ بیگ میں رکھتی کیا ہیں؟

مختلف خبروں اور اندازوں کے مطابق ملکہ کے بیگ میں ''قریب کا چشمہ اور اس کا کور'' ہوتا ہے، ''ایک رومال''، ''منہ کے ذائقہ کو تازہ رکھنے والی منٹ گولیاں''، ''ایک پین'' اور ''ایک عدد ہک'' ہوتا ہے۔ ہک اس لیے تاکہ وہ جہاں بیٹھیں وہاں اپنے پرس کو ٹیبل کے نیچے ٹانگ سکیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More