اسرائیلی شہریوں نے سڑک کنارے نماز ادا کرتے باپ بیٹے پر کتا چھوڑ دیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔
ایک حالیہ وائرل ہونے والی ویڈیو میں یہ انکشاف کیا گیا کہ اسرائیلی شہریوں نے فلسطین میں باپ اور بیٹے پر حملہ کروانے کے لئے شکاری کتے کو بھیجا لیکن انہیں نماز ادا کرتے دیکھ کر کتا اچانک رک گیا اور اس نے احتراماً اپنا سر جھکا دیا۔
یقیناً دیکھنے والوں کو حیرانگی ہوئی ہوگی کہ کس طرح جنگلی کتے نے اپنی رفتار روکی اور اپنی جگہ پر رک گیا اور ادب سے اپنا سر بھی جھکا لیا۔
سوشل میڈیا پر شیئر ہونے والی اس ویڈیو میں ایک اسلامی اسکالر نے اس بات کی وضاحت کی ہے کہ ایک شکاری کتے کو اسرائیلی فوجیوں نے باپ اور اس کے بیٹے کو مارنے کے لئے بھیجا، ان اسرائیلی فوجیوں کو یہ یقین تھا کہ شکاری کتا ان دونوں کو تشدد کا نشانہ بنائے گا اور یہ باپ بیٹے کتے کے حملے سے ہلاک ہو جائیں گے لیکن باحیثیت مسلمان ہمارا یہ ایمان ہے کہ زندگی اور موت کا اختیار صرف اور صرف اللہ تعالیٰ ہی کے پاس ہے۔