لاٹری کا ٹکٹ مانگا کوئی غلطی سے کوئی اور تھما دیا ، کلرک کی غطی سےامریکی خاتون کو کروڑ پتی بن گئیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکہ کی ریاست میسوری میں قسمت آزمانے کی شوقین خاتون نے لاٹری کا ٹکٹ خریدا ،کلرک نے خاتون کو'بریک دی بینک ' نامی تکٹ تھما دیا، البتہ جس لاٹری کا ٹکٹ مانگا وہ نہ ملنے پر کلرک سے تکرار بھی ہوئی مگر وہی غلط ٹکٹ ان کی قسمت چمکا گیا ۔
خاتون لاٹری خریدنے پہنچیں ٹکٹ خریدا اور کلرک سے مانگا من مرضی کا ٹکٹ نہ ملنے پر بحث و تکرار کے بعد فیصلہ قسمت پر چھوڑ دیا، تاہم اسی ٹکٹ سے خاتون نے ایک لاکھ ڈالر کا جیک پاٹ جیت لیا ، اس حوالے سے امریکی خاتون کا کہناہے کہ انہیں تو یقین ہی نہیں آرہا کہ انہوں نے اتنا بڑا انعام جیت لیا ہے جس کے بعد اب خاتون کلرک کی غلطی پر رشک کرنے پر پجبور ہوگئیں ہیں ۔
واضح رہے کہ میسوری ا نتظامیہ کا کہنا ہے کہ لاٹری کے اس گیم میں ابھی دو اور بڑے انعامات باقی ہیں ۔