بھارت میں بیکری کا نام کراچی سوئیٹس، ہندو انتہا پسندوں کی دکان کا نام بدلنے کی دھمکیاں سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
بھارت میں مسلمان مخالف انتہا پسندی سے بھارتی شہری بھی پریشان ہوگئے انتہا پسندوں نے تمام حدیں ہی پار کر ڈالیں، انتہا پسندوں نے ممبئی کی مشہور میٹھائی کی دکان پر ہنگامہ کردیا، ممبئی کی مشہور دکان کا نام 'کراچی سوئیٹس' سے بدلنے کی دھمکی ، دکان کے تمام سائن بورڈز جن پر دکان کا نام کراچی سوئیٹس لکھا تھا اخباروں سے ڈھک دیئے۔
مسلمانوں اور پاکستان سے نفرت اتنی شدت اختیار کر گئی کے تنگ نظر انتہا پسند اب کراچی کے نام سے بھی نفرت کرنے لگے ساتھ ہی کھلے عام دھمکیاں بھی دینے لگے، انڈیا ڈاٹ کام کی رپورٹ کے مطابق ممبئی کے باندرہ ویسٹ میں واقع کراچی سوئیٹس کے مالک کو دکان کا نام تبدیل کرنے کی دھمکی دی گئی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بھارتی انتہا پسند تنظیم کے رہنما شیو سینا اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ممبئی میں واقع کراچی وئیٹس کے مالک سے ان کی بیکری کا نام تبدیل کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ 'تمہارے آباؤ اجداد کا تعلق پاکستان سے ہے جنہوں نے برِصغیر کی تقسیم کے وقت وہاں سے بھارت ہجرت کی تھی ، ہم آپ کا سواگت کرتے ہیں مگر ہمیں اس نام سے نفرت ہے کراچی سوئیٹس کا نام تبدیل کرو'۔شیو سینا کی جانب سے یہ بھی دھمکی دی گئی کہ ہم تمہیں مہلت دے رہے ہیں نام تبدیل کرو ورنہ انجام کے ذمہ دار تم خود ہونگے۔
اس حوالے سے سوشل میڈیا پر بے حد چرچہ ہورہا ہے البتہ کچھ بھارتی امن پسند شیو سینا کے اس عمل کی سختی سے مذمت کر رہے ہیں ۔
واضح رہے کہ یہ بھارتی انتہا پسندوں کی جانب سے کوئی پہلا اقدام نہیں ہے اس سے قبل بھی بھارتی مسلمان شہریوں کو اس طرح کی انتہا پسندی کا سامنا رہا ہے۔