وزیراعظم عمران خان وعدے کے مطابق کم سے کم خرچ میں سرکاری دورے مکمل کر کے ایک مثال قائم کر رہے ہیں ۔عمران خان نے امریکا کے بعد دورہ افغانستان بھی کم خرچ میں کر دکھایا ۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے دورہ افغانستان صرف 11 ہزار امریکی ڈالر میں مکمل کرلیا ، اس دورے میں عمران خان نے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں قیام کیا اور اہم ملاقاتیں بھی وہیں کیں۔البتہ 2015 میں پاکستان کے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے دیگر دوروں کی طرح افغانستان جیسے ہمسائے کا دورہ بھی 58000 ہزار امریکی ڈالر میں کیا تھا ،جوکہ عمران خان کی بنسبت مہنگا ترین دورہ کہا جائے تو غلط نہ ہوگا ۔
راجا پرویز اشرف پاکستان کے پچیسویں وزیراعظم ہیں جنہوں نے 22 جون 2012 کو قلمدانِ وزارت سنبھالا، انہوں نے دورہِ افغانستان 51000 امریکی ڈالر میں کیا ۔
جبکہ سابق صدر آصف علی زرداری کا 2009 میں کیا جانے والا دورہِ افغانستان قومی خزانے کو 44000 ہزار امریکی ڈالر میں پڑا۔